ETV Bharat / state

دہلی میں کورونا کی صورتحال پر دوسرے دور کی بات چیت جاری - Delhi LG

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل اور وزیراعلیٰ اروند کیجریوال دہلی میں واقع وزارت داخلہ امور کے دفتر پہنچ گئے جہاں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر صحت ہرش وردھن مختلف میونسپل کارپوریشنز کے میئرز و دیگر کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا گیا ہے۔

COVID-19: Delhi LG, Kejriwal arrive at MHA for second round of meeting with Amit Shah
دہلی میں کورونا کی صورتحال پر دوسرے دور کی بات چیت جاری
author img

By

Published : Jun 14, 2020, 5:46 PM IST

اجلاس میں کورونا صورتحال پر غور و خوص کیا جارہا ہے جبکہ یہ دوسرے دور کی بات چیت ہے۔ اس سے قبل ڈاکٹر ہرش وردھن اور امت شاہ نے ایک اجلاس منعقد کیا تھا جس میں انیل بائجل اور اروند کیجریوال نے شرکت کی تھی۔ اس اجلاس میں بھی قومی دارالحکومت میں کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

قبل ازیں منعقدہ اجلاس کے بعد امت شاہ نے دہلی کے کنٹینمنٹ زونز میں جامع سروے کرنے پر زور دیا تاکہ کورونا کے پھیلاؤں کو روکا جاسکے۔

اجلاس میں کورونا وائرس کی سنگین صورتحال اور حکومت کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھاریٹی کے ارکان نے بھی شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.