ETV Bharat / state

دہلی حکومت کے تحت یونیورسٹیز کے تمام امتحانات منسوخ - دہلی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی

دہلی حکومت نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے ما تحت تمام ریاستی یونیورسٹیوں میں فی الحال ہونے والے سالانہ امتحان سمیت تمام امتحانات کو منسوخ کردیا ہے۔

دہلی حکومت کے تحت یونیورسٹیز کے تمام امتحانات منسوخ

author img

By

Published : Jul 11, 2020, 5:29 PM IST

دہلی کے نائب وزیر اعلی و وزیر تعلیم منیش سسودیا نے آج اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طلبا و طالبات کو تعلیمی ڈگریاں یونیورسٹی کی طرف سے طے شدہ تشخیصی معیار کی بنیاد پر دی جائیں گی۔

حکومت کے اس فیصلے سے اندرا پرستی یونیورسٹی، امبیڈکر یونیورسٹی، دہلی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (ڈی ٹی یو) اور دیگر اداروں میں اس سال امتحانات نہیں ہوں گے، لیکن دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) سے وابستہ دہلی گورنمنٹ کے کالجوں کے بارے میں آخری فیصلہ مرکزی حکومت کو کرنا ہوگا۔

سسودیا نے کہا کہ دہلی حکومت کا خیال ہے کہ جس سمسٹر میں آپ نے تعلیم حاصل نہیں کی اس میں امتحان دینا مشکل ہے۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ دہلی کی تمام یونیورسٹیوں کے آنے والے امتحانات منسوخ ہوجائیں گے اور اگلے سمسٹر میں تمام طلبا و طالبات کو ترقی دے دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے مرکزی حکومت کو بھی ایک خط لکھ کر ان سے اپنی تمام یونیورسٹیوں میں امتحان منسوخ کرنے کی درخواست کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.