ETV Bharat / state

India Corona Update بھارت میں کووڈ سے متاثرہ معاملات میں اضافہ

بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کووڈ وبا کے 1573 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ New Corona Cases in India

بھارت میں کووڈ سے متاثرہ معاملات میں اضافہ

author img

By

Published : Mar 28, 2023, 1:47 PM IST

نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کووڈ وبا کے 1573 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 10 ہزار 981 ہو گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کووڈ سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 10981 ہو گئی ہے اور انفیکشن کی شرح 1.30 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 888 افراد کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.79 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں 120958 کووڈ انفیکشن ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 11339 کووڈ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں 220.65 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ زیادہ تر کیس ان ریاستوں میں سامنے آ رہے ہیں جو پہلے ہی زیادہ کیسز درج ہیں۔ دہلی کے چار اضلاع، کیرالہ اور مہاراشٹر کے دو دو اور گجرات کے ایک ضلع میں سب سے زیادہ کیسز درج کیے گئے ہیں۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ایسے 32 اضلاع ہیں، جہاں اس وقت مثبتیت کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہے۔ 8 سے 14 مارچ کے درمیان ایسے نو اضلاع تھے۔ جبکہ 15 اضلاع میں مثبت شرح پانچ سے دس فیصد تھی۔ دہلی کے علاوہ، سب سے زیادہ مثبت شرح والے اضلاع مہاراشٹر، کیرالہ اور گجرات میں ہیں۔ گجرات کے احمد آباد ضلع میں مثبتیت کی شرح 10.7 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Corona Cases In Up: لکھیم پور کستوربا اسکول کی 38 طالبات کووڈ پازیٹو

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.