ETV Bharat / state

IOS Lifetime Achievement Award باہمی اتحاد سے سکیولرزم کا بقا ممکن، کے رحمان خان

author img

By

Published : Dec 30, 2022, 9:33 AM IST

Updated : Dec 30, 2022, 9:49 AM IST

سابق مرکزی وزیر کے رحمان خان کو دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں منعقدہ ایک تقریب میں انسٹی ٹیوٹ آف سبجیکیٹو اسٹڈیز کی جانب سے آئی او ایس لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

کے رحمان خان
کے رحمان خان
کے رحمان خان

دہلی: سابق مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور اور راجیہ سبھا کے سابق ڈپٹی چیئرمین کے رحمان خان کو ان کی تعلیمی، ملی، سماجی اور دیگر خدمات کی بنیاد پر آج انسٹی ٹیوٹ آف سبجیکیٹو اسٹڈیز کی جانب سے دسویں آئی او ایس لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ تقریب دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں منعقد کی گئی تھی جس میں سابق مرکزی وزیر کے رحمان خان کو مومنٹو شال اور ایک لاکھ روپے کا چیک اعزاز کے طور پر دیا گیا۔ K Rehman Khan honored with IOS Lifetime Achievement Award
حلانکہ تقریب کے اختتام میں سابق مرکزی وزیر کے رحمان خان نے ایک لاکھ روپے کا چیک انسٹی ٹیوٹ آف سبجیکیٹو اسٹڈیز کو ان کی دیگر خدمات کے لیے واپس لوٹا دیا۔ تقریب میں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کے رحمان خان نے کہا کہ یہ ملک اسی وقت سکیولر رہ سکتا ہے جب سبھی مذاہب کے لوگوں اور ان کی تہذیبوں و ثقافتوں میں اتحاد ہو اور سب مل جل کر رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کل کا جو ماحول ہے وہ کہیں نہ کہیں ہمارے ملک کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔ ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ بھائی چارہ بڑھانا چاہیے تب جاکر وقت ہمارا ملک ترقی کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ملک میں بھائی چارہ نہیں ہے تو آپ اس ملک میں کتنی بھی ترقی کرنے کی کوشش کرلیں، یہ ملک ترقی نہیں کر سکے گا۔ ایسے میں ہمارا آئین ہی ہمارے لئے واحد راستہ ہے۔
وہیں اس تقریب میں شرکت کرنے آئے اتراکھنڈ کے سابق وزیراعلی ہریش سنگھ راوت نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب حالات کو ہم دیکھتے ہیں تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جس طرح کے حالات پہلے ہمارے ملک میں ہوا کرتے تھے ویسے تو اب حالات ہے ہی نہیں ۔ اس طرح کی سوچ ہی نہیں ہے اور اس طرح کی سمجھ اب ختم ہوچکی ہے۔ وہ سوچ جس کی بنیاد پر لوگ پہلے ووٹنگ کیا کرتے تھے وہ خیالات ہی بدل چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:مولانا حکیم عبداللہ مغیثی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کے لیے نامزد

Last Updated : Dec 30, 2022, 9:49 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.