دہلی: دہلی کے آزاد پور سبزی منڈی میں بدعنوانی عروج پر ہے، انتظامیہ منڈی کے معاملات کو حل کرنے کے بجائے مزید پیچیدہ بنا رہی ہے۔
اس تعلق سے اے پی ایم سی کمیٹی کے ممبر انیل ملہوترا نے انتظامیہ پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے ”کہ آزاد پور سبزی منڈی میں ہر طرف بدعنوانی پھیلی ہوئی ہے ، لوگوں کو یہاں کام کرنا مشکل ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ”سیول ڈیفینس کے نام پر جو نوجوان بھرتی کئے گئے ہیں کھلے عام غنڈہ گردی کر رہے ہیں۔ یہاں آنے والے گاڑیوں کو 2 بجے تک سامان لانے اور لے جانے کی اجازت ہے لیکن اے پی ایم سی 11 بجے کے بعد سے ہی ایکشن شروع کر دیتی ہے اور گاڑیوں کو کرین سے اٹھوا لیتی ہے ۔
اس کی شکایت گزشتہ دنوں چیئرمین عادل خان اور جنرل سیکرٹری سے بھی کی کئی تھی لیکن ابھی تک کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔
ملہوترا کا یہ بھی الزام ہے کہ سیوا سلک (سروس فیس) ادا کرنے پر بعض گاڑیاں 3 سے 4 دن تک کھڑی رہتی ہیں اور عدم ادائیگی کی صورت میں چالان کاٹ کر کرین سے اٹھوا دی جاتی ہیں۔
مزید پڑھیں : گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے تقریبا 21 ہزار نئے کیسز
سیول ڈیفنس کے بندے ٹماٹر ،پھل فروٹ بھی اٹھا لیتے ہیں ۔کسی بھی پارٹی کا کوئی رہنما سننے کو راضی نہیں ہے ۔اس کی جانکاری سی پی ایم سی کے اعلیٰ افسران کو بھی دی گئی ہے لیکن انہوں نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔