ETV Bharat / state

کورونا وائرس کی صورتحال قابو میں: کیجریوال - کورونا پر حملہ

دہلی میں کورونا کے اثر میں ایک بار پھر اضافہ ہونے کے درمیان وزیراعلی اروند کیجریوال نے ہفتے کے روز کہا کہ وائرس کی صورتحال قابو میں ہے اور جانچ کی تعداد میں مزید اضافہ کئے جانے سے معاملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

arvind kejriwal
فائل
author img

By

Published : Sep 5, 2020, 4:43 PM IST

کیجریوال نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ دہلی میں زیادہ کورونا کے معاملے آنے کی بڑی وجہ جانچ میں اضافہ ہے۔

انہوں نے کہا، 'اگر ہم جانچ کم کر دیتے تو معاملات کم ہوجاتے، لیکن ہم اعداد و شمار سے پریشان نہیں ہیں۔ ہم نے جانچ میں اضافہ کرکے کورونا پر حملہ کردیا ہے۔

دہلی میں کل 68 دن کے بعد 2914 معاملے سامنے آئے تھے۔'

وزیراعلیٰ نے کہا کہ، 'ان کی حکومت کی کوشش ہے کہ کورونا کی وجہ سے اموات نہیں ہونی چاہیے۔ گذشتہ روز مرنے والوں کی تعداد 13 رہ گئی جو کل معاملات کا 0.4 فیصد ہے۔ یہ ملک میں سب سے کم ہے۔'

مزید پڑھیں:

بھارت میں ایک دن میں کورونا کے قریب ایک لاکھ نئے کیسز

انہوں نے کہا کہ، 'ملک بھر سے لوگ اپنے علاج کے لئے دہلی آرہے ہیں۔ یہ دہلی کے لئے بڑے فخر کی بات ہے کہ ہمارا صحت کا نظام اتنا اچھا ہوگیا ہے کہ ملک بھر کے لوگ ہمارے صحت کے نظام پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.