سی بی ایس سی، یو جی سی، اے آئی سی ٹی ای، این سی ای آر ٹی اور دیگر اداروں کو ایچ آر ڈی کے سکریٹری امت کھارے نے ایک خط بھیجتے ہوئے کوویڈ 19 کے خلاف لڑنے کےلیے آیوش اور وزیراعظم کے مشوروں پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔
وزیراعظم نے کل ایک ویڈیو جاری کرکے عوام سے اپیل کی کہ وہ پانچ اپریل کو رات نو بجے سے نو منٹ کےلیے گھروں کی لائٹس کو بند کردیں اور موم بتیاں جلائیں یا موبائل فون کی چارچ روشن کریں تاکہ کورونا وائرس کو شکست دینے کےلیے ملک میں اجتماعی عزم کا اظہار ہوسکے۔
وہیں آیوش نے بچوں میں صحت سے متعلق خود کی دیکھ بھال اور قوت مدافعت میں اضافہ کے لیے اقدامات کرنے سے سلسلہ میں ایک پروٹوکول متعارف کیا ہے۔
یہ ایپ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد گار ثابت ہوگا جبکہ یہ ایپ اساتذہ اور طلبا کے علاوہ دیگر افراد کےلیے بھی مفید ہوگا۔