ایئرانڈیا کے ترجمان نے رات 1:19 پر بتایا تھا کہ 324 بھارتی شہری صبح 7:30بجے دہلی پہنچ سکتے ہیں۔
ایئر انڈیا کے ترجمان نے بتایا کہ رام منوہر لوہیا (آر ایم ایل) اسپتال کے پانچ ڈاکٹرز اور ایک پیرا میڈیکل عملہ بورڈ میں موجود ہے۔
نوول کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے چین سے خصوصی طیارے سے وطن لائے گئے بھارتی شہریوں کو 14 دن تک دہلی میں بنائے گئے خصوصی کیمپوں میں رکھا جائے گا، جہاں ڈاکٹرز کی خصوصی نگرانی ہوگی اور جانچ ہونے تک انہیں گھر نہیں جانے دیا جائے گا۔
وزارت صحت نے گذشتہ روز بتایا تھا کہ چین سےآنے والے شہریوں کے لیے دہلی میں دو خصوصی کیمپ بنائے گئے ہیں جہاں انہیں دوسرے لوگوں سے الگ رکھا جائے گا۔ ایک کیمپ مانیسر میں بنایا گیا ہے جس کی دیکھ بھال مسلح افواج طبی سروس کی طرف سے کیا جا رہا ہے۔وہاں مردوں کو رکھا جائے گا۔
دوسرا کیمپ چھاولا میں بنایا گیا ہے جس کی دیکھ بھال آئی ٹی بی پی کے ذریعہ کیا جا رہا ہے اور وہاں خواتین کو رکھا جائے گا۔
حکام نے ہفتہ کے روز بتایا کہ چین میں نوول کورونا وائرس پھیلنے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 259 ہوگئی ہے جب کہ تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 11،791 ہوگئی ہے ۔ بیشتر ممالک نے چین کے صوبہ ہوبی سے اپنے شہریوں کو نکالنے کی کوششیں تیز کردی ۔