خاندان اور صحت کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے میں 1054 مریضوں کی موت ہونے کے ساتھ ہی ہلاک شدگان کی تعداد 80,776 ہوگئی ہے۔
اس سے پہلے دس دن میں ہلاک شدگان کی تعداد میں 10 ہزار سے زیادہ اضافہ ہوا تھا یعنی یہ تعداد 60 ہزار سے 70 ہزار کے پار ہونے میں 10 دن کا وقت لگا تھا۔
وائرس سے چھ ستمبر سے 14 ستمبر کے درمیان 10,150 لوگوں کی موت ہوئی جبکہ 27 اگست سے پانچ ستمبر تک کے 10 دن میں 10,161 مریضوں کی انفیکشن سے موت ہوئی تھی۔
اچھی بات یہ رہی کہ متاثرین کے مقابلے میں ہلاک شدگان کا فیصد محض 1.64 فیصد رہ گیا ہے۔ اس دوران 10 اور 11 ستمبر کو وائرس سے سب سے زیادہ 1209 اور 1201 لوگوں کی موت ہوئی۔
تعداد کے مطابق کورونا سے ایک سے 10 ہزار اموات کی تعداد پہنچنے میں 96 دن لگے اور کل مریضوں کے مقابلے میں ہلاک شدگان کا فیصد سب سےزیادہ 3.4 فیصد تھا۔
ہلاک شدگان کی تعداد 10 سے 20 ہزار ہونے میں 20 دن ہی لگے، حالانکہ فیصد گھٹ کر 2.8 رہ گیا۔ 20 سے 30 ہزار ہونے میں دنوں کی تعداد گھٹ کر 17 ہی رہ گئی۔ لیکن راحت کی بات یہ رہی کہ فیصد اور گھٹ کر 2.4 پر آگیا۔
30 سے 40 ہزار ہلاک ہونے میں 13 دن ہی لگے اور فیصد 2.1 رہ گیا اور 40 سے 50 ہزار کی تعداد میں سب سے کم دن لگے اور ہلاک شدگان کی فیصد 1.8 رہ گئی اور 60 سے 70 ہزار میں دس دن لگے اور اس دوران کل متاثرین کے مقابلے میں ہلاک شدگان کا فیصد گھٹ کر 1.72 فیصدی رہ گئی۔