ETV Bharat / state

نوئیڈا میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ

author img

By

Published : Nov 8, 2020, 1:22 PM IST

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران نوئیڈا میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ باعث تشویش ہے۔

نوئیڈا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر، احتیاطی تدابیر و اصولوں کی پابندی نہ کرنے اور بازاروں میں بڑھتی بھیڑ یا عوامی اجتماعات کو اب 'ہائی رسک' قرار دیا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی محکمہ صحت کی تساہلی کورونا کیسز میں اضافے کا ذمہ دار ہے۔

گوتم بودھ نگر کا محکمہ صحت کورونا متاثرین کی تشخیص کے لیے روزانہ 3000 ٹیسٹ کرانے کا دعویٰ کر رہا ہے جس کے لیے 32 مختلف ٹیمیں تشکیل دینے کی بات کہی جا رہی ہے لیکن حقیقت کچھ اور ہے۔

نوئیڈا میں کورونا وائرس کے کیسز

کورونا وبأ کے آح ماہ کے دورانیے میں ضلع گوتم بودھ نگر میں سرکاری اعدادوشمار کے مطابق چار لاکھ 30 ہزار ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

اب تک 18 ہزار 170 افراد اس وبأ سے متاثر پائے گئے ہیں جبکہ اس جان لیوا بیماری سے 68 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ضلع گوتم بوھ نگر کی مجموعی آبادی 23 لاکھ 70 ہزار ہے ، محکمہ صحت جس طرح کچھوے کی رفتار سے ٹیسٹنگ کررہا ہے اس رفتار سے ضلع کے تمام لوگوں کی ٹیسٹنگ مکمل ہونے میں مزید ایک سال کا عرصہ درکار ہوگا۔

وہیں فعال کیسز کی تعداد گذشتہ ماہ کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے، فی الحال 1400 سے زیادہ فعال مریض ضلع میں زیر علاج ہیں۔

ایسی صورتحال میں گوتم بودھ نگر اترپردیش میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں فعال مریضوں کی تعداد 1470 کے قریب پہنچ چکی ہے۔

گوتم بدھ نگر کے سی ایم او دیپک اوہری بتاتے ہیں کہ ضلع میں یومیہ تقریباً 3200 ٹیسٹ کروائے جاتے ہیں ، محکمہ صحت کی لگ بھگ 32 ٹیمیں مل کر مختلف مقامات پر کیمپ لگا کر کورونا کی جانچ کررہی ہیں۔

سی ایم او نے بھی خدشہ ظاہر کیا کہ تہواروں میں کورونا کے کیسز میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.