کورونا وائرس (کووِڈ۔19) کے سبب پورے ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 654 افراد کی موت ہوئی ہے جو اب ملک میں شرح اموات کم ہو کر 2.25 فیصد ہوگئی ہے۔
صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کو کورونا شرح اموات 2.41 فیصد، جمعہ کو شرح اموات 2.38 فیصد، ہفتے کے روز 2.35 فیصد اور اتوار کو 2.31 فیصد تھی جو آج کم ہو کر 2.25 فیصد رہ گئی ہے۔
واضح رہے کہ اب تک پورے ملک میں 33425 کورونا متاثرین کی موت ہو چکی ہے، جبکہ کورونا وائرس کے سبب اب تک سب سے زیادہ اموات مہاراشٹر میں ہوئی ہیں، جہاں 227 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
خیال رہے کہ یہاں مجموعی طور پر 13883 افراد کورونا وائرس کے سبب دم توڑ چکے ہیں، اس کے بعد تمل ناڈو میں 77 افراد کی موت ہو چکی ہے۔
مجموعی طور پر 3571 کرناٹک میں 75 افراد کی کورونا وائرس کے سبب ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 1953 مغربی بنگال میں 39 اموات سے اعداد و شمار 1411، اترپردیش میں 30 اموات سے اعداد و شمار بڑھ کر 1456، دہلی میں 26 افراد کے ہلاک ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 3853، گجرات میں 22 افراد کے اموات سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 2348 ہوگئی ہے۔
وہیں سکم اور انڈمان نیکوبار میں 27 جولائی کو پہلی بار کورونا وائرس کے سبب موت ہوئی ہے، سکم اور انڈمان نیکوبار میں گذشتہ روز ایک ایک کورونا متاثر نے دم توڑ دیا تھا۔
واضح رہے کہ اروناچل پردیش، دادر و نگر حویلی، دمن اور دیو، لداخ اور میگھالیہ میں 24 گھنٹے کے دوران ایک بھی کورونا متاثر کی موت نہیں ہوئی ہے۔
میزورم اور منی پور میں اب تک کسی بھی کورونا متاثر کی موت نہیں ہوئی ہے۔
جبکہ وزارت کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں وائرس کے سنگین کیسز اور دیگر کووِڈ۔19 متاثر کے بہترین صحت انتظام سے شرح اموات میں مسلسل گراوٹ درج کی جارہی ہے۔