دریں اثنا منگل کو 37 لاکھ 14 ہزار 441 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 38 کروڑ 76 لاکھ 97 ہزار 935 افراد کو کورونا وائرس کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 38،792 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین کروڑ نو لاکھ 46 ہزار 74 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران ملک میں 41 ہزار مریضوں کی شفایابی سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ ایک لاکھ چار ہزار 720 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز2832 سے گھٹ کر چار لاکھ 29 ہزار 946 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 624 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی مجموعی تعداد چار لاکھ 11 ہزار 408 ہوچکی ہے۔
ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی شرح گھٹ کر 1.40 فیصد، شفایابی کی شرح 97.28 فیصد اور اموات کی شرح 1.33 ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جموں و کشمیر میں کووڈ سرگرم معاملوں کی تعداد 25 سو سے کم
ریاست آندھرا پردیش میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 26710 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 1887236 جبکہ 13042 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 340 سے گھٹ کر 14191 ہوچکے ہیں اور اس وبا کے انفیکشن سے مجموعی طور پر 17944 افراد ہلاک اور اب تک 1481،742 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔
ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 84 سے گھٹ کر 10064 رہ گئے ہیں ، جبکہ اب تک 3738 افراد ہلاک اور اس ریاست میں 619344 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاسر چھتیس گڑھ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 367 سے گھٹ کر 4150 رہ گئے ہیں ۔ اسی کے ساتھ ہی 980933 افراد کووڈ19 سے شفایاب جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 13482 ہوچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Corona Vaccination: ویکسین کی کمی پر راہل کی مرکزی حکومت پر تنقید
ریاست پنجاب میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 67سے گھٹ کر 1427 رہ گئے ہیں اور جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 580195 ہوگئی ہے جبکہ 16199 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
ریاست گجرات میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 82 سے گھٹ کر 719 رہ گئے ہیں اور اب تک 10074 افراد لقمہ اجل جبکہ 813512 مریض اس ریاست میں شفایاب ہوچکے ہیں۔