چینی میڈیا کے مطابق مزید 14886 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صرف چین میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 59539 ہوگئی۔ کورونا وائرس کے 33 ہزار 693 متاثرین اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
دوسری جانب 28 ملکوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ جاپان میں لنگر انداز بحری جہاز میں کورونا متاثرین کی تعداد 203 تک پہنچ گئی۔
اس کے علاوہ چین سے لندن آنیوالے ایک شخص میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔