ETV Bharat / state

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 150 سے زائد

کورونا وائرس ملک کی 17ریاستوں میں پھیل چکا ہے جس سے متعلق کل 151معاملے سامنے آ چکے ہیں جبکہ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 42 افراد اس سے متاثر ہیں۔

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 151 تک پہنچی

author img

By

Published : Mar 18, 2020, 9:57 PM IST

کورونا وائرس (کووڈ 19) کا خطرہ ملک کی 17ریاستوں میں پھیل چکا ہے اور کل 151معاملوں میں مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 42 افراد اس سے متاثر ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی بدھ کو دی گئی اطلاع کے مطابق کل 151مریضوں میں 126 بھارتی اور 25غیر ملکی شہری ہیں۔

کورونا کے 14متاثرین کا علاج کامیابی کے ساتھ کیا جاچکا ہے جبکہ تین کی موت ہوچکی ہے۔ وزارت کی طرف سے کورونا کی معلومات دینے کے لئے ایک پریس کانفرنس بلائی گئی تھی لیکن بعد میں اسے منسوخ کردیا گیا۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 42 مریض مہاراشٹر سے ہیں۔ اس میں 39 بھارتی اور تین غیر ملکی شہری ہیں۔ ملک کےتجارتی شہر ممبئی میں کورونا سے ایک 64 سالہ بزرگ کی منگل کو موت بھی ہوگئی تھی۔

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 151 تک پہنچی
ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 151 تک پہنچی

مہاراشٹر کے بعد کورونا کا سب سے زیادہ خطرہ کیرالہ میں ہے جہاں 27 افراد اب تک اس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ ان میں سے 25 بھارتی ہیں اور دو غیرملکی۔ کیرالہ میں 3 مریضوں کا علاج کامیابی کے ساتھ ہوچکا ہے۔اترپردیش اس انفیکشن کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے اور یہان کل 16مریضوں میں 15 بھارتی اور ایک غیرملکی شہری ہے۔ پانچ علاج کے بعد گھر واپس لوٹ چکے ہیں۔

ہریانہ میں کورونا انفیکشن سے متاثر غیر ملکیوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ یہاں 17مریضوں میں 14غیر ملکی اور تین بھارتی ہیں۔

کرناٹک میں 11 متاثرین سبھی بھارتی ہیں۔ ریاست میں ایک کی کورونا انفیکشن سے موت ہوچکی ہے۔

دارالحکومت دہلی میں کورونا کے 10معاملوں میں سے ایک غیر ملکی شہری ہے۔ دو علاج کے بعد گھر لوٹ گئے ہیں جبکہ ایک 65 سالہ بزرگ خاتون کی موت ہوچکی ہے۔ مرکز کے زیر انتظام ریاست لداخ کے آٹھ معاملے ہیں جن میں فوج کا ایک جوان بھی شامل ہے۔ تلنگانہ کے چھ معاملوں میں دو غیر ملکی شہری ہیں۔ یہاں ایک کا کامیابی کے ساتھ علاج کیا جاچکا ہے۔ راجستھان کے چار معاملوں میں دو بھارتی اور دو غیر ملکی شہری ہیں۔ مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر میں کورونا کے تین معاملے سامنے آئے ہیں۔

اس کے علاوہ آندھرا پردیش، اڈیشہ، پنڈوچیری، پنجاب، تمل ناڈو اور مغربی بنگال سے ایک ایک معاملے کی تصدیق ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ چین کے ہوبئی صوبے کے دارالحکومت ووہان شہر سے شروع ہوئے اس جان لیوا وائرس کی زد میں اب تک پوری دنیا میں 150 سے زیادہ ملک آچکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ او) نے کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے درمیان اسے عالمی مہاماری قرار دےدیا تھا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.