وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وبا کے ٹیکے کے تیار ہونے کے بعد اسے تیزی سے لوگوں تک پہنچانے کے طور طریقوں کو حتمی شکل دینے کے لئے کہا ہے۔
مسٹر مودی نے آج یہاں ایک میٹنگ میں ملک میں کووڈ۔19 وبا کی صورتحال، ٹیکے کی سپردگی، تقسیم اور اسے لگانے کے سلسلہ میں چل رہی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا 'ملک کے جغرافیائی پھیلاو اور تنو ع کے مد نظر رکھتے ہوئے ویکسین کی پہنچ تیزی سے یقینی بنائی جانی چاہئے۔ لاجسٹکس، تقسیم اور منیجمنٹ میں ہر قدم کو سختی کے ساتھ نافذ کیا جانا چاہئے۔ اس میں کولڈ اسٹوریج چین، ڈسٹری بیوش نیٹ ورک، مانیٹرنگ نظام، پری تشخیص اور ضروری سامان کی تیاری کا پہلے سے منصوبہ بنانا شامل ہونا چاہئے جیسے ویلس، سیرینج وغیرہ'۔
میٹنگ میں صحت کے مرکزی وزیر ہرش وردھن، وزیراعظم کے سکریٹری، نیتی آیوگ کے رکن (صحت)، اہم سائنسی مشیر، سینئر سائنسداں، وزیراعظم کے دفتر کے حکام اور کئی محکموں نے حصہ لیا۔
وزیراعظم نریندر مودی نے ہدایت دی کہ ٹیکہ کی تقسیم میں ملک میں انتخابات اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے کامیابی سے انعقاد کے تجربات کا استعمال کرکے یکساں تقسیم نظام اور اسے لگانے کا نظام نافذ کیا جانا چاہئے۔ اس میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے ضلعی سطح کے عہدیداران، سول سوسائٹی کی تنظیمیں، رضاکاروں، شہریوں اور تمام ضروری کاموں کے شعبہ کے ماہرین کی حصہ داری ہونی چاہئے۔ پورے عمل میں ایک مضبوط آئی ٹی نظام ہونا چاہئے اور ایسے انتظامات کئے جائیں جو ہمارے صحت نظام کے لئے پائیدار و قیمتی ہوں۔
میٹنگ میں کووڈ کے معاملات اور اضافہ کی شرح میں مسلسل کمی پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم نے اس پر اطمینا ن کا اظہار کیا لیکن ساتھ ہی کہا کہ الرٹ رہنے اور وبا کو روکنے کی کوششیں جاری رکھنا ضروری ہے۔
انہوں نے خاص طورپر آئندہ تہوار کے موسم کے مدنظر مسلسل ایک دوسرے سے دری قائم رکھنے، کووڈ کے سلسلہ میں مناسب عمل جیسے ماسک پہننا، باقاعدہ طورپر ہاتھ دھونے کی عادت پر عمل کرنے اور صفائی ستھرائی قائم رکھنے کی اپیل کی۔
یہ بھی پڑھیے
مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی کا لداخ دورہ
ٹیکہ کی تیاری کے بارے میں بتایا گیا کہ ملک میں تین ٹیکے تیاری کے جدید مراحل میں ہیں، جن میں سے دو دوسرے مرحلہ میں ہیں اور ایک تیسرے مرحلہ میں ہے۔ اس بات کا بھی ذکر کیا گیا کہ بھارتی سائنسداں اور ریسرچ ٹیم پڑوسی ملک افغانستان، بھوٹان، بنگلہ دیش، مالدیپ، ماریشس، نیپال اور سری لنکا میں تحقیقی صلاحیتوں میں تعاون کرنے کے ساتھ اسے مضبوطی فراہم کررہے ہیں۔
بنگلہ دیش، میانمار، قطر اور بھوٹان نے اپنے ملکوں میں آزمائش کے لئے درخواستیں بھیجی ہیں۔ عالمی برادری کی مدد کرنے کی کوشش میں وزیراعظم نے ہدایت دی کہ ہمیں اپنے نزدیکی پڑوس میں اپنی کوششوں کو محدود نہیں کرنا چاہئے بلکہ ٹیکہ، دوائیں اور ٹیکہ سپرد کرنے کے نظام کے لئے آئی ٹی پلیٹ فارم فراہم کرکے پوری دنیا میں پہنچنا چاہئے۔
میٹنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ریاستی حکومتوں کے مشوروں سے کووڈ۔ 19کے لئے نیشنل ایکسپرٹ گروپ آن ویکسین ایڈمنسٹریشن (این ای جی وی اے سی) اور تمام متعلقین نے ٹیکہ کے ذخائر، تقسیم اور اسے لگانے کے سلسلہ میں ایک تفصیلی خاکہ تیار کیا ہے۔