ETV Bharat / state

Nationwide Covid Vaccination: ملک بھر میں کورونا کے 140.31 کروڑ ٹیکے لگائے گئے

author img

By

Published : Dec 24, 2021, 3:24 PM IST

ملک میں کووڈ کی نئی قسم اومیکرون Omicron Cases in India کے 17 ریاستوں میں کل 358 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 114 انفیکشن سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا کے 140.31 کروڑ ٹیکےلگائے گئے

نئی دہلی: ملک میں کووڈ ٹیکہ کاری مہم شدومد سے جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 57 لاکھ سے زائد ٹیکے Corona Vaccination Crosses 140.31 Crore لگائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مجموعی ٹیکہ کاری 140.31 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود نے جمعہ کے روز یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 57 لاکھ 44 ہزار 652 کووڈ ٹیکے لگائے گئے۔ اس کے ساتھ آج صبح 7 بجے تک 140 کروڑ 31 لاکھ 63 ہزار 63 کووڈ ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

وزارت نے کہا کہ ملک میں کووڈ کی نئی قسم اومیکرون کے 17 ریاستوں میں کل 358 کیسز India has 358 cases of Omicron سامنے آئے ہیں جن میں سے 114 انفیکشن سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

مہاراشٹر میں اومیکرون کے سب سے زیادہ 88 کیسز سامنے آئے ہیں۔ دہلی میں 67 اور تلنگانہ میں 38 افراد اومیکرون سے متاثر پائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 6650 نئے کیسزسامنے آئے ہیں۔ اس وقت ملک میں 77 ہزار 516 کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔ یہ کیسز کا 0.22 فیصد ہے۔

اسی دوران 7051 لوگ کووڈ سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 42 لاکھ 15 ہزار 977 لوگ کووڈ سے صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ بحالی کی شرح 98.40 فیصد ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 11 لاکھ 65 ہزار 887 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 66 کروڑ 98 لاکھ 9 ہزار 616 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.