ETV Bharat / state

دہلی: کورونا کے نئے متاثرین کی تعداد 1000 سے کم - دہلی میں زیر علاج مریضوں کی تعداد

دارالحکومت میں نئے مریضوں کے مقابلہ میں شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ہفتے کے روز دہلی میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 1546 گھٹ کر 13035 ہوگئی۔

دہلی: کورونا کے نئے متاثرین کی تعداد 1000 سے کم

author img

By

Published : May 29, 2021, 10:33 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے نئے متاثرین ایک ہزار سے بھی کم یعنی 956 کی تصدیق ہوئی ہے اور 2380 مریضوں کو اس بیماری سے شفایابی ملی ہے جبکہ اس دوران 122 مزید مریضوں کی موت ہوگئی۔

راحت کی بات یہ ہے کہ صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد نئے متاثرین سے ڈھائی گنا زیادہ درج ہوئی ہے۔ دارالحکومت میں نئے مریضوں کے مقابلہ میں شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ہفتے کے روز دہلی میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 1546 گھٹ کر 13035 ہوگئی۔

دہلی کے محکمہ صحت کی طرف سے آج جاری ہونے والی بلیٹن کے مطابق اس عرصے کے دوران 956 نئے مریضوں کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1424646 ہوگئی ہے، جبکہ 2380 مزید مریضوں کی شفایابی کے بعد کورونا وائرس سے صحت یاب افراد کی تعداد 1387538 ہوگئی ہے۔

اس عرصے کے دوران 122 مریضوں کے فوت ہوجانے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 24073 ہوگئی۔ دارالحکومت میں اموات کی شرح محض 1.69 فیصد ہے۔ مرنے والوں کے معاملے میں دہلی تیسرے نمبر پر ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران دارالحکومت میں 80473 نمونوں کی جانچ کی گئی اور ہر 10 لاکھ آبادی میں ٹیسٹ کا اوسط 1008505 ہے۔

دریں اثناء، دارالحکومت میں ممنوعہ علاقوں کی تعداد کم ہوکر 20805 ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.