امت شاہ نے ان میٹنگوں میں راجدھانی کے عام آدمی کو راحت پہنچانے کے لئے کئی فیصلے لئے تھے۔ کنٹینمینٹ زون میں گھر۔ گھر جاکر سروے کا بھی فیصلہ لیا گیا تھا اور اس کے بعد سے دو لاکھ 30 ہزار لوگوں کا سروے کیا گیا۔ سبھی 242 کنٹینمینٹ زون میں یہ کام پورا ہوگیا ہے۔
وزارت داخلہ نے آج سلسلہ وار ٹویٹ کر کے کہا کہ عام آدمی کو راحت پہنچانے کے لیے نیتی آیوگ کے ارکان کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔
کمیٹی کو دہلی کے پرائیویٹ اسپتالوں میں کورونا کے علاج کے لیے آیسولیشن بیڈ، وینٹی لیٹر کے ساتھ آئی سی یو اور وینٹی لیٹر کے بغیر آئی سی یو میں علاج کی شرح طے کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔
اس کمیٹی نے آئسولیشن بیڈ، وینٹی لیٹر کے بغیر آئی سی یو اور وینٹی لیٹر کے ستھ آئی سی یو کی شرحیں بالترتیب 8 سے 10 ہزار، 13 سے 15 ہزار اور 15 سے 18 طے کی ہیں۔
ان میں پی پی ای کی قیمت بھی شامل ہے۔ پرائیویٹ اسپتالوں میں یہ شرح ابھی بالترتیب 24000۔2500، 43000 اور 44000۔45000 پی پی ای کے بغیر ہے۔
نمونوں کی جانچ دوگنی کردی گئی ہے۔ 15 سے 17 جون تک 27263 نمونے لئے گیے ہیں جبکہ پہلے ہر روز یہ تعداد 4000۔4500 تھی۔ ریپڈ ٹیسٹ شروع ہونے کے بعد 193 مراکز میں 7040 لوگوں کی جانچ کی گئی ہے۔ اس جان میں ہر روز اضافہ کیا جائے گا۔