ETV Bharat / state

دہلی میں کورونا ریکوری کی شرح بڑھ کر 97.56 فیصد پہنچی

author img

By

Published : Jan 5, 2021, 4:27 AM IST

دلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے معاملوں کے مقابلے صحت مند ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہونے سے سرگرم معاملوں میں کمی درج کی گئی ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ راجدھانی میں مریضوں کے صحت مند ہونے کی شرح بڑھ کر 97.56 فیصد پہنچ گئی ہے جو قومی اوسط 96.19 فیصد سے زیادہ ہے۔

دہلی میں کورونا ریکوری کی شرح بڑھ کر 97.56 فیصد پہنچی
دہلی میں کورونا ریکوری کی شرح بڑھ کر 97.56 فیصد پہنچی

نئی دہلی: راجدھانی دلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے معاملوں کے مقابلے صحت مند ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہونے سے سرگرم معاملوں میں کمی درج کی گئی ہے، جو اب 4600 کے قریب پہنچ گئی ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ راجدھانی میں مریضوں کے صحت مند ہونے کی شرح بڑھ کر 97.56 فیصد پہنچ گئی ہے جو قومی اوسط 96.19 فیصد سے زیادہ ہے۔

دلی میں پیر کے روز سرگر معاملے مزید 355 کم ہوکر اب 4689 رہ گئے ہیں۔ راجدھانی میں صحت مند ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے سرگرم معاملوں میں کمی درج کی گئی ہے۔

دلی کے محکمے صحت کے جانب سے جاری بلیٹن کے مطابق اس مدت میں 384 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی کل تعداد 627256 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مزید 727 مریضوں کے صحت مند ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 611970 ہوگئی ہی۔ راجدھانی میں مریضوں کے صحت مند ہونے کی شرح بڑھ کر 97.56 فیصد پہنچ گئی ہے۔

اس دوران 12 اور مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 10597 تک پہنچ گئی ہے۔ راجدھانی میں اموات کی شرح 1.69 فیصد رہ گئی ہے۔ اموات کے معاملے میں پورے ملک میں دلی چوتھے مقام پر ہے۔

راجدھانی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50288 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی اب تک ہوئی جانچ کی تعداد بڑھ کر 89.3 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ ہر دس لاکھ آبادی پر جانچ کی اوسط 469831 ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.