ETV Bharat / state

ملک میں کورونا شفایابی کی شرح کم ہو کر 97.56 فیصد

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 46،759 نئے کیسزسامنے آئے ہیں اور اس دوران صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے شفایابی کی شرح کم ہو کر 97.56 فیصد ہو گئی ہے۔

تصویر
تصویر
author img

By

Published : Aug 28, 2021, 10:28 PM IST

ملک میں جمعہ کے روز ایک کروڑ تین لاکھ 35 ہزار 290 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 62 کروڑ 29 لاکھ 89 ہزار 134 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 46،759 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 26 لاکھ 49 ہزار 947 ہو گئی ہے۔ اس دوران 31 ہزار 374 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 18 لاکھ 52 ہزار 802 ہو گئی ہے۔

اس دوران ایکٹو کیسز 14،876 بڑھ کر 3 لاکھ 59 ہزار 775 ہو گئے ہیں ۔ اس دوران مزید 509 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 4،37،370 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں مسلسل تین دن سے ایکٹو کیسز بڑھ رہے ہیں ۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح ایک بار پھر بڑھ کر 1.10 فیصد ہو گئی ہے، جبکہ شفایابی کی شرح کم ہو کر 97.56 فیصد پر آ گئی ہے اور شرح اموات 1.34 فیصد ہو گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 1183 بڑھ کر 55،091 رہ گئے ہیں ۔ اس دوران ریاست میں 3،301 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 62،55،451 ہوگئی ہے ، جبکہ 170 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1،36،900 ہوگئی ہے۔

(یو این آئی )

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.