ETV Bharat / state

دہلی میں کورونا کیسز 1.30 لاکھ کے قریب، ریکوری شرح 87 فیصد

author img

By

Published : Jul 25, 2020, 10:56 PM IST

دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1142 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد سنیچر کو بڑھ کر 1.30 لاکھ کے قریب پہنچ گئی لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کی صحتیابی کی شرح 87 فیصد کو عبور کر چکی ہے۔

corona
علامتی تصویر

سرکاری ذرائع کے مطابق متاثرین کی مجموعی تعداد 129531 ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 29 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد 3806 ہوگئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس دوران 2137 افراد کے صحتیاب ہونے سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 113068 ہوگئی ہے، یعنی مریضوں کی صحت یابی کی شرح 87.29 ہوگئی ہے جبکہ شرح اموات محض 2.93 فیصد ہے۔

دارالحکومت میں اس وقت 12،657 ایکٹو کیسز ہیں جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔

کورونا جانچ میں گذشتہ کچھ دنوں میں آئی تیزی سے جانچ کی تعداد 929244 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں دہلی میں 20 ہزار سے زائد جانچ کی گئی۔ اس میں آر ٹی پی سی آر کی جانچ 5690 اورریپڈ اینٹیجن جانچ 14819 تھی۔

دہلی میں 10 لاکھ کی آبادی پر جانچ کی اوسط 48907 ہے۔ دہلی میں کورونا بیڈوں کی مجموعی تعداد 15475 ہے جن میں سے 3135 بھرے ہوئے ہیں اور 12،340 خالی ہیں۔ ہوم آئیسو لیشن میں مریضوں کی تعداد 7339 ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.