ETV Bharat / state

کورونا مریضوں کی صحتیابی کی شرح میں مسلسل اضافہ - کووڈ۔ 19 کیسز

ملک میں کورونا مریضوں کی صحتیابی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک کورونا کے 49.47 ہوگئی ہے، اس وقت ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین 1,47,194 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور 1,41,842 مریض طبی نگرانی میں ہیں۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Jun 12, 2020, 10:51 PM IST

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6,166 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور کورونا وائرس کے دوگنا ہونے کی شرح جو لاک ڈاون سے قبل 3.4 فیصد تھی وہ اب بڑھ کر 17.4 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کی طرف سے جمعہ کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کابینہ سکریٹری نے آج سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام ریاستوں کے سیکرٹریز، ہیلتھ سیکرٹریز اور شہری محکمہ کے سکریٹریوں سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ انہیں کنٹینمنٹ زون حکمت عملی، ٹسٹنگ، کانٹیکٹ ٹریسنگ، صحت سے متعلق بنیاد ڈھانچے میں اصلاح، کیسوں کے کلینیکل مینجمنٹ اور کووڈ۔19 سے نمٹنے کے لئے کمیونٹی شراکت پر زور دیا ہے۔

ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے یہاں کورونا کے ابھرتے ہوئے ہاٹ اسپاٹ پر توجہ دیں اور وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے سخت اقدامات کریں۔

اس کے علاوہ کنٹینمنٹ زون میں ہرگھر خصوصی ٹیمیں بھیج کر جانچ کے لئے کہا گیا ہے تاکہ وائرس کے معاملوں کو جلد پتہ لگایا جاسکے۔ اس دوران لوگوں کو سماجی فاصلہ، ماسک اورحفظان صحت کے تئیں بیدار کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے بھی اپنی کورونا وائرس کی جانچ کی صلاحیت میں کافی اضافہ کیا ہے اور اس وقت ملک میں 637 سرکاری اور 240 نجی لیبارٹری کورونا وائرس کے انفیکشن کی جانچ میں مصرو ف ہیں۔ اب تک ملک میں 53،63،445 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1،50،305 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.