ETV Bharat / state

AIMIM blames Aam Aadmi Party: دہلی سے اردو مٹانے کی سازش: کلیم الحفیظ

دہلی اے آئی ایم آئی ایم کے صدر کلیم الحفیظ نے بی جے پی اور عام آدمی پارٹی پر الزام عائد AIMIM blames Aam Aadmi Party کرتے ہوئے کہا کہ ' بی جے پی اور عام آدمی پارٹی ایک سازش کے تحت دہلی سے اردو مٹانے کی کوشش کررہے ہیں جسے ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

دہلی سے اردو مٹانے کی سازش: کلیم الحفیظ
دہلی سے اردو مٹانے کی سازش: کلیم الحفیظ
author img

By

Published : Feb 19, 2022, 9:10 PM IST

دہلی: کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے دہلی صدر کلیم الحفیظ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور عام آدمی پارٹی ایک سازش Conspiracy to eradicate Urdu from Delhi کے تحت دہلی سے اردو مٹانے کی کوشش کررہے ہیں جسے ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ویڈیو

کلیم الحفیظ نے کہا کہ 'دہلی میں اردو زبان کو سیکنڈ لینگویج کا درجہ ملنے کے بعد سے مسلسل سرکاری محکمے میں اردو کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعہ مسلم اکثریتی علاقہ جامعہ نگر تھانہ کا ہے جہاں بورڈ سے اردو کو ہٹادیا گیا جو منظم سازش ہے۔

کلیم الحفیظ نے کہا کہ اردو میں دی جانے والی اکثر درخواستیں ردی کی ٹوکری میں ڈال دی جاتی ہیں۔ دفاتر کے بورڈ اور آفیسران کے ناموں کی تختیاں بھی اردو میں شاذ و نادر ہی نظر آتی ہیں۔

دہلی کے پولس اسٹیشنوں پر اردو میں بھی نام لکھے گئے تھے مگر اب جو نئے بورڈ لگائے جارہے ہیں وہاں سے اردو غائب کردی گئی ہے۔ دوسرا ظلم یہ ہے کہ پولس اسٹیشن کے اندر اگر کچھ اردو میں لکھا بھی ہے تو اس میں بہت ساری غلطیاں ہیں۔ اردو کے ساتھ یہ ظالمانہ اور متعصبانہ رویہ سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے۔

اس سلسلے میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین دہلی کے صدر کلیم الحفیظ نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے کہا کہ ”دہلی اسٹیٹ آفیشیل لنگویج ایکٹ 2000 ء“کے تحت پنجابی اور اردو زبان کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہے۔اس ایکٹ میں صاف لکھا ہے کہ سرکار کے تمام دفاتر کے بورڈ اور آفیسران کے نام، شاہراہوں کے بورڈ اردو میں بھی ہوںConspiracy to eradicate Urdu from Delhi گے۔

مزید پڑھیں:

اردو میں درخواستیں وصول کی جائیں گی لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ اس ایکٹ پر پوری طرح پر عمل نہیں ہورہا ہے۔ بیچارہ مسلمان اپنی روزی روٹی کمائے، جان بچائے یا سرکار کے کاموں پر نظر رکھے۔ یہ سرکار کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بنائے ہوئے ایکٹ پر عمل درآمد کرائے۔

انہوں نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ پولس محکمہ جس کی ذمہ داری قانون کی حفاظت کرنا ہے وہی قانون کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔

کلیم الحفیظ نے بتایا کہ دہلی مجلس کی جانب سے پولس کمشنر اسسٹنٹ پولس کمشنر اور ڈی سی پی کو ایک عرض داشت پیش کی گئی ہے، اگر ضرورت پڑی تو مجلس عدالت کا بھی دروازہ کھٹکھٹائے گی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.