ETV Bharat / state

کورونا وائرس کو تبلیغی مرکز سے جوڑنا قابل مذمت - ہیومن ویلیفیئر اکادمی کے چیرمین اسعد غازی

ہیومن ویلفیئر اکادمی نے کہا کہ 'کورونا وائرس کے نام پر تبلیغی مرکز حضرت نظام الدین پر سیاست کرنا مذموم حرکت ہے۔'

ہیومن ویلیفیئر اکادمی نے کہا کہ مہلک وبا کوروناوائرس جیسی بیماری کے نام پر تبلیغی مرکز حضرے نظام الدین پر سیاست کرنا مذموم حرکت ہے

author img

By

Published : Apr 2, 2020, 9:19 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے حضرت نظام الدین میں واقع تبلیغی مرکز کے خلاف میڈیا اور فرقہ پرست طاقتوں کے بدنام کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 'فرقہ پرست ذہنیت کے لوگ کورونا وائرس جیسے مہلک مرض کو فرقہ وارانہ رنگ دے کر ملک کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا کو مکدر کررہے ہیں۔'

ہیومن ویلفیئر اکادمی کے چیرمین اسعد غازی نے جاری ایک بیان میں کہا کہ 'گزشتہ دوتین دنوں سے جس طرح ہمارے ملک کی میڈیا نظام الدین مرکز کو بدنام کرنے اور فرقہ پرست ذہنیت کے لوگ کرونا جیسے مہلک مرض کو فرقہ وارانہ رنگ دے رہے ہیں یہ ملک کے لیے بہت شرمناک ہے، کیوں کہ دنیا ہماری اس حرکت کا مذاق اڑا رہی ہے۔'

ہیومن ویلیفیئر اکادمی نے کہا کہ مہلک وبا کوروناوائرس جیسی بیماری کے نام پر تبلیغی مرکز حضرے نظام الدین پر سیاست کرنا مذموم حرکت ہے
ہیومن ویلیفیئر اکادمی نے کہا کہ مہلک وبا کوروناوائرس جیسی بیماری کے نام پر تبلیغی مرکز حضرے نظام الدین پر سیاست کرنا مذموم حرکت ہے

انہوں نے کہا کہ اگر دیکھا جائے تو اس پورے معاملہ میں دہلی انتظامیہ کی کوتاہی سامنے آرہی ہے۔

مرکز نے شروع سے حکومت اور انتظامہ سے تعاون کی درخوست کی مگر اس پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی اور نہ ہی ان کو دوسری جگہ منتقل ہونے کا موقعہ دیا گیا۔

اس طرح ان تمام لوگوں کو مرکز کے اندر محصور و مقید رہنے پر مجبور بھی کیا گیا اور ان کو منصوبہ بند طریقہ پر ملک میں بدنام کرنے کے لیے اپنی کوتاہی کا ٹھیکرا مرکزکے ہی سر پہ پھورنے کی میڈیا کے ذریعہ کوشش کی گئی۔

انہوں نے ملک کی جانب دار میڈیا اور فرقہ پرستوں کی اس حرکت کی سخت الفاظ میں مذمت کرنے کے ساتھ قوم کو گمراہ کرنے پر ملک سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کتنے شرم کی بات ہے کہ پورا ملک کرونا وائرس کی وجہ ہونے لاک ڈاون اور سے متاثر ہونے والے غریب مزدور کی جان بچانے اور کورونا پر کنٹرول حاصل کرنے کی جنگ لڑ رہا ہے اور فرقہ پرستوں کو بھارتی مسلم کی سیاست نظر آرہی ہے، ایسے لوگوں کے خلاف قانونی کاروائی ہونی چاہیے، جو ملک کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں۔

اس بیان کے ذریعہ ہم وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان لوگوں کے خلاف سخت سے سخت قدم اٹھائیں اور بین الاقوامی سطح پر ملک کی ساخت بحال کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.