ETV Bharat / state

MCD Election 2022 ایم سی ڈی انتخابات میں کانگریس کی حالت مستحکم ہوگی، پارٹی کے رہنماؤں کا دعوی - دہلی میں کانگریس کی صورتحال پر بات چیت

پرانی دہلی سے کانگریس کے رہنما مرزا جاوید کا کہنا تھا کہ ہم زمین ہی نہیں بلکہ اکثریت کے ساتھ ایم سی ڈی کے انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہلی کا ہر شخص خود کو ٹھگا ہوا محسوس کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور عام آدمی پارٹی نے دہلی کے عوام کو سنہرے خواب دکھاکر ٹھگنے کا کام کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دہلی کے عوام اب 4 دسمبر کا انتظار کر رہے ہیں جس میں وہ کانگریس کو ایم سی ڈی میں کامیاب بنائیں گے۔ Discuss the situation of Congress in Delhi

کانگریس کی حالت مستحکم
کانگریس کی حالت مستحکم
author img

By

Published : Nov 24, 2022, 7:21 AM IST

دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں کانگریس پارٹی کی سیاسی حالت مستحکم نہیں ہے۔ اسمبلی انتخابات کے دوران کانگریس ایک بھی سیٹ اپنے نام کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی تھی تاہم اب کانگریس دہلی میں ایک بار پھر ایم سی ڈی انتخابات کے ذریعے اپنی سیاسی زمین تلاش کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے کانگریس کے رہنماؤں سے انہی پہلؤں پر بات کی۔ Discuss the situation of Congress in Delhi

کانگریس کی حالت مستحکم

کانگریس کے سابق رکن اسمبلی حسن احمد نے بتایا کہ وہ سبھی جگہ جا رہے ہیں اور ان کے مطابق اس ایم سی ڈی انتخابات میں بڑا الٹ پھیر ہونے والا ہے کیونکہ لوگ پریشان ہیں وہ بی جے پی سے بھی پریشان ہیں اور عام آدمی پارٹی پر عوام برہم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کیجریوال حکومت نے کچھ بھی نیا نہیں بنایا بلکہ جو کام کانگریس کرکے گئی تھی اسے بھی توڑ کر ختم کردیا۔ ان میں چاہے اسکول ہوں یا محلہ کلینک ایسے میں عوام اب کانگریس پر بھروسہ دکھائیں گے اور ہمیں کامیاب بنائیں گے۔

پرانی دہلی سے کانگریس کے رہنما مرزا جاوید کا کہنا تھا کہ ہم زمین ہی نہیں بلکہ اکثریت کے ساتھ ایم سی ڈی کے انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ دہلی کا ہر شخص خود کو ٹھگا ہوا محسوس کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور عام آدمی پارٹی نے دہلی کے عوام کو سنہرے خواب دکھاکر ٹھگنے کا کام کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دہلی کی عوام اب 4 دسمبر کا انتظار کر رہے ہیں جس میں وہ کانگریس پر بھروسہ کرکے ایم سی ڈی میں کامیاب بنائیں گے۔

وہیں دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر علی مہدی کا کہنا تھا کہ شمال مشرقی دہلی میں کانگریس پارٹی مزید مضبوط ہوئی ہے جب کہ عام آدمی پارٹی کی حالت اتنی خستہ ہے کہ ان کے امیدواروں کو عوام مار کے بھگا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹے وعدوں کے ساتھ کیجریوال حکومت اقتدار میں آئی ہے جبکہ شیلا دکشت کی سربراہی میں دہلی کو سجایا سنوارا گیا تھا اس لیے ہم وہیں وعدے کرتے ہیں جو ہم کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:Delhi MCD Election 2022 ایم سی ڈی انتخابات میں دہلی فسادات اور مقامی مسائل اہم موضوعات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.