ETV Bharat / state

عدالت کے فیصلے سے سیاسی ماحول میں تبدیلی آئے گی: کانگریس - کانگریس کے سینیئر رہنما کپل سبل

کانگریس نے اراکین پارلیمان اور اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دینے کے معاملے میں اسپیکر کے اختیارات کے تعلق سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ملک کے سیاسی منظر نامے میں تبدیلی آئے گی۔

کانگریس
کانگریس
author img

By

Published : Jan 21, 2020, 11:35 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 10:33 PM IST

منی پور کے وزیر جنگلات کو نا اہل قرار دینے کے فیصلے پر سپریم کورٹ نے فیصلہ صادر کرتے ہوئے کہ پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ اسپیکر کے اختیارات پر غور کرے، اس فیصلے کا کانگریس پارٹی نے خیر مقدم کیا ہے۔

کانگریس کے سینیئر رہنما کپل سبل نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ 'اس فیصلے سے پارلیمنٹ کو آئین کی دسویں فہرست میں تبدیلی کرنی پڑے گی اور ایسا کرنے پر ارکان کو نااہل قراردینے کے معاملے میں اسپیکر کی من مانی ختم ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 'اس فیصلے میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ ارکان کی اہلیت کے سلسلے میں اسپیکر کو تین ماہ کے اندر اندر اپنا فیصلہ دینا ہے، اس میں بڑی بات یہ ہے کہ اگر فیصلہ تین ماہ میں نہیں ہوتا ہے اور اس میں تاخیر ہوتی ہے تو اسپیکر کو تاخیر کی وجوہات بتانی ہو گی۔

عدالت کے فیصلے کے مطابق پارلیمنٹ کو ایک آزاد ٹربیونل بنانا ہے جس کو اس سلسلے میں رولنگ دینی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے منی پور کے وزیر جنگلات ٹی شيام کمار کی نااہلی کے معاملے پر فیصلہ سناتے ہوئے پارلیمنٹ کو مشورہ دیا کہ وہ اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دینے کے معاملے میں اسپیکر کے اختیارات پر پھر سے غور کرے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ اسپیکر کسی نہ کسی سیاسی پارٹی سے ہوتا ہے اور وہ غیر جانبدارانہ فیصلے نہیں لے سکتا، لہذا ریٹائرڈ ججوں کی کمیٹی کو رکنیت منسوخ کرنے یا برقرار رکھنے کا حق دیا جانا چاہیے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 17, 2020, 10:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.