کانگریس نے اپنے آفیشل پیج پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میزائل مین کے نام سے مشہور ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام سنہ 1960ء سے سنہ 1999ء تک انڈین نیشنل کمیٹی فور اسپیس ریسرچ، اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن - (اسرو) اور دفاعی ریسرچ آرگنائزیشن ڈی آر ڈی او اور ملک کے میزائل پروگرام سے منسلک رہے تھے۔
'بھارت رتن، ، پدم بھوشن اور پدم وبھوشن سے معزز ڈاکٹر کلام ملک کے 11 ویں صدر تھے۔ ہم ڈاکٹر کلام کو ان کے یوم وفات کے موقع پر سلام کرتے ہیں‘‘۔
اس کے ساتھ ہی پارٹی نے ڈاکٹر کی ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے، جس میں ان کی پیدائش 15 اکتوبر سنہ1931ء ہے اور 27 وفات جولائی سنہ 2015 ء لکھا ہے۔