قومی دارالحکومت دہلی سے متصل ریاست اترپردیش کے صنعتی شہر نوئیڈا میں کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے چیئرمین شاہنواز عالم کو 16 دنوں بعد ضمانت پر رہائی ملی ہے۔
اس موقع پر نوئیڈا کے سیکٹر نو بانس بلی مارکٹ میں کانگریسی کارکنان نے مٹھائیاں تقسیم کرکے رہائی کا جشن منایا۔
واضح رہے کہ 16 جون کو شہنواز عالم کو رات میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔
بتایا جارہا ہے کہ اترپردیش کی بی جے پی حکومت کی پالیسیز کے خلاف شہنواز دیگر کارکنان کے ساتھ مظاہرہ میں شریک تھے۔
شہنواز عالم کی گرفتاری کے خلاف کانگریس بالخصوص اقلیتی شعبہ کے کارکنان نے رہائی کے لیے بھر پور جدوجہد کی، ضلع اور سٹی کانگریس کمیٹی، شعبہ اقلیتی گوتم بدھ نگر اور نوئیڈا کے تمام کارکنوں نے مرکزی اور ریاستی قیادت کے ذریعہ موصولہ پروگرام کے تحت مظاہرے اور دستخطی مہم میں بڑے پیمانے پر حصہ لیا۔
اس دوران اس بات کا عزم کا بھی کیا گیا کہ بی جے پی کی ظالمانہ اور ناقص پالیسیز کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔
اس موقع پر کانگریس کمیٹی نوئیڈا کے صدر شہاب الدین، ضلع کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ گوتم بدھ میونسپل ڈسٹرکٹ چیئرمین سیف علی خان، مہانگر کانگریس کمیٹی اقلیتی نوئیڈا کے چیئرمین محمد گڈو، سینیئر کانگریس رہنما آشوتوش پڈرو، محمد شکیل، پرویز، اقرار، جلال، سراج، شری رام، رام لائک شرما، راجیش، پپو، سمت جاٹاو، سرن یادو، ببلو، ساحل، آصف وغیرہ موجود تھے۔