ETV Bharat / state

حکومت، چین پر حقائق چھپا رہی ہے: کانگریس - pawan kheda slams government

کانگریس نے چین کے ساتھ وزیراعظم نریندر مودی کے ذاتی تعلقات ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سرحد کی حفاظت اور چین کی سرمایہ کاری کے سلسلے میں حقائق چھپا رہی ہے۔

Congress spokesperson Pawan Khera
کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا
author img

By

Published : Jul 6, 2020, 5:45 PM IST

کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے آن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسی چین کے حامی کی ہے اور گذشتہ پانچ برسوں میں چین کی کمپنیوں کی بھاری سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریاست میں مختلف شعبوں میں چین کی کمپنیوں نے تقریباً 47 ہزار کروڑ روپیے کی سرمایہ کاری کی ہے۔

پون کھیڑا نے کہا کہ مسٹر مودی نے گجرات کے وزیر اعلیٰ رہتے ہوئے چین کی قیادت کے ساتھ ذاتی تعلقات بنائے جس کا اظہار بایں طور ہوا ہے۔ ملک کے عوام چین کی اشیاء کا بائیکاٹ کر رہے ہیں جبکہ حکومت اہم شعبوں میں چین کی سرمایہ کاری کو فروغ دے رہی ہے۔

کانگریس کے رہنما نے کہا کہ سرحد پر چین کی فوج کے قبضے پر حکومت غلط حقائق رکھ رہی ہے اور ایسے ڈھنگ سے رکھ رہی ہے جس سے چین کو فائدہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ گلوان وادی کے کچھ حصوں پر چین کی فوج موجود ہے اور یہ پہلی بار ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلوان وادی پر کبھی کوئی تنازعہ نہیں تھا لیکن حکومت کی پالیسیوں سے یہ بھی ہو گیا ہے۔

مسٹر کھیڑا نے کہا ’بھارت۔چین کے مابین تازہ سرحد کے تنازعہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے مذبذب رویے نے ملک کے باشندوں کے ذہن میں کئی سوال کھڑے کر دیے ہیں۔ بی جے پی۔ چین کی ملی بھگت سے اب تک اس سوال کا جواب نہیں دیا ہے جبکہ ملک جواب مانگ رہا ہے‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.