مرکزی وزیر اور کرناٹک بی جے پی کے رکن پارلیمان سدانند گوڑا دہلی سے اپنی ریاست کے لیے گئے لیکن جب وہ بنگلور ایئرپورٹ پر پہنچے تو وہ کورنٹائن نہیں ہوئے بلکہ سیدھے اپنے گھر چلے گئے۔ اب اس معاملے سے متعلق تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔
حزب اختلاف کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ اگر کوئی عام آدمی نے یہ کام کیا ہوتا تو اس کے خلاف کارروائی ہوتی لیکن کوئی بھی مرکزی وزیر کے بارے میں کچھ نہیں بول رہا ہے۔
کانگریس کے ترجمان شکتی سنگھ گوہیل نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک حکومت کا قانون توڑ کر بھارت حکومت کے وزیر سدانند گوڑا گھر چلے گئے، عام آدمی قانون کی خلاف ورزی کرتا تو پولیس ڈنڈے مارتی ہے۔ اٹھک بیٹھک کرواتی ہے۔ اور مقدمہ بھی درج ہوتا ہے۔
شکتی سنگھ نے وزیر اعظم سے سدانند گوڑا کو فورا برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔