ETV Bharat / state

کانگریس مودی اور شاہ کے خلاف سپریم کورٹ پہنچی - سشمتا دیو

کانگریس کی سینیئر رہنما سشمتا دیو نے پارلیمانی انتخابات میں انتخابی مہم کے دوران مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے حوالہ سے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے صدر امت شاہ کے خلاف سپریم کورٹ میں پیر كو عرضی داخل کی۔

sc
author img

By

Published : Apr 29, 2019, 2:37 PM IST

چیف جسٹس رنجن گگوئی کی صدارت والی بینچ نے کہا کہ کانگریس رہنما کی درخواست پر منگل کو سماعت کی جائے گی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ آل انڈیا خواتین کانگریس کی صدر اور رکن پارلیمان دیو کی جانب سے وزیراعظم مودی اور بی جے پی کے صدر امت شاہ کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی کئی بار شکایت کیے جانے کے باوجود الیکشن کمیشن کوئی قدم نہیں اٹھا رہا ہے۔

رکن پارلیمان کی جانب سے عدالت میں موجود کانگریس کے رہنما اور سینیئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا 'بی جے پی کے صدر اور وزیر اعظم نے اپنی تقریروں کے دوران کئی بار مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے اور الیکشن کمیشن محترمہ دیو کی شکایت پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔'

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مسٹر مودی نے تیسرے مرحلہ کی پولنگ کے دن 23 اپریل کو ایک روڈ شو کے دوران مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تھی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.