ETV Bharat / state

اترپردیش حکومت کے خلاف کانگریس کا 'منڈن' احتجاج - اردو خبریں

دہلی کے نواحی علاقے نوئیڈا میں کانگریس کے دفتر میں صدر شہاب الدین کی سربراہی میں کارکنوں نے اترپردیش میں قانون کی بگڑتی صورت حال کے خلاف اپنا سر منڈواکر احتجاج کیا۔

image
image
author img

By

Published : Jul 25, 2020, 6:13 PM IST

اس موقع پر کانگریس کے سٹی صدر شہاب الدین نے کہا کہ کانپور میں سنجیت یادو کا قتل کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کانپور واقعے میں سنجیت یادو کے کنبہ کے افراد نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے 30 لاکھ کا تاوان بھی دلایا پھر بھی سنجیت کی جان چلی گئی۔

شہاب الدین نے یوگی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں امن وامان کی بالادستی ختم ہو گئی ہے اور لاقانونیت کا راج ہے، آج صورتحال یہ ہے کہ آپ گھر چھوڑنے کے بعد یہ توقع نہیں کر سکتے کہ خیر و عافیت گھر واپس آجائیں گے۔

شہاب الدین، شہری صدر، کانگریس

شہری صدر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں پولیس اور مجرموں کے مابین اتحاد ہے ، اس لیے پارٹی کا مطالبہ ہے کہ حکومت سنجیت یادو کے اہل خانہ کو معاوضہ دے اور کسی ایک کو سرکاری نوکری بھی دے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.