پیٹرول، ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف میوات کے کانگریس پارٹی کے تینوں اراکین اسمبلی تین کلو میٹر پیدل چل کر ڈپٹی کمشنر کی معرفت صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم سونپا۔
اس موقع پر میوات کانگریس کی سبھی اکائیوں کے نمائندے احتجاجی مظاہرے میں موجود رہے۔
ہریانہ کانگریس کے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر اور نوح سے رکن اسمبلی آفتاب احمد، پونہانہ سے رکن اسمبلی سابق وزیر محمد الیاس اور فروزپورجھرکا سے رکن اسمبلی مامن خان نے بی جے پی کی مرکزی اور ریاستی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
اس دوران انہوں نے کہا کہ پورا ملک کورونا وائرس سے دوچار ہے اور شرم کی بات یہ ہے کہ ریاستی اور مرکزی حکومت کورونا دور میں بھی کسان اور عام آدمی کو لوٹنے کا کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہے، جبکہ کی عالمی بازار میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔