ETV Bharat / state

جے ای ای - نیٹ امتحانات پر حکومت کو طلبہ کی بات سننی چاہئے - راہل گاندھی

کانگریس صدر سونیا گاندھی، سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پریانکا گاندھی سمیت متعدد سرکردہ لیڈروں نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے درمیان طلبہ کی سلامتی کے پیش نظر مشترکہ داخلہ امتحان (جے ای ای) اور قومی اہلیت و داخلہ امتحان (این ای ای ٹی) کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس مسئلے پر طلبہ سے بات چیت کرکے ان کی اتفاق رائے کے مطابق فیصلہ کرے۔

Congress President Sonia Gandhi on NEET, JEE Exams
جے ای ای-نیٹ امتحانات پر حکومت کو طلبہ کی بات سننی چاہئے
author img

By

Published : Aug 28, 2020, 5:12 PM IST

سونیا گاندھی، انجینئرنگ اور میڈیکل کے داخلہ امتحانات ملتوی کرنے کے سلسلہ میں مرکز پر دباؤ بنانے کے لیے اپنے 'اسپیک اپ فار اسٹوڈنٹس' پروگرام کے تحت ایک ویڈیو جاری کرکے کہا کہ "بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ہم مستقبل کے بہتر بھارت کی تعمیر کے لیے ان پر منحصر ہیں، اس لیے ان کے مستقبل کے بارے میں جو بھی فیصلہ کیا جائے اس میں ان کی رضامندی شامل ہونا ضروری ہے"۔

جے ای ای-نیٹ امتحانات پر حکومت کو طلبہ کی بات سننی چاہئے

راہل گاندھی نے کہا کہ "یہ بہت اہم بات ہے کہ حکومت طلبہ کی باتیں سنے کیونکہ وہ عقلمند ہیں اور ان کے دلوں میں ملک کا مفاد پنہاں ہے، اس لیے ان امتحانات سے متعلق کوئی بھی فیصلہ ان طلبہ سے بات چیت اور ان کی رضامندی کی بنیاد پر ہی کیا جانا چاہئے"۔

اس سے قبل آج صبح انہوں نے حکومت پر یہ امتحان منعقد کرکے طلبہ کی زندگیوں کے ساتھ کھیلواڑ کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ "لاکھوں پریشان طلبہ کے حق میں اپنی آواز اٹھائیں۔ آئیے! اسپیک اپ فار اسٹوڈنٹ سیفٹی، کے تحت آج صبح 10 بجے سے حکومت سے طلبہ کی باتیں سننے کا مطالبہ کریں"۔

محترمہ پرینکا گاندھی نے کہا کہ "حکومت جے ای ای اور نیٹ کے امتحانات میں شامل ہونے والے طلبہ اور ان کے والدین کی باتوں کو نظرانداز نہیں کرسکتی ہے۔ یہ ہمارے ملک کا مستقبل ہیں۔ عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے بحران کو دیکھتے ہوئے ان کو اس انفیکشن کے خطرے میں دھکیلنا کیا مناسب ہے؟ کیا وہ ہمارے بچے نہیں ہیں؟"

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ " یہاں شاشتری بھون میں نیشنل اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن(این ایس یو آئی) کے مظاہرے میں اظہار یکجہتی کے لئےپہنچا۔ بی جے پی حکومت کو کووڈ-19 کے دوران سلامتی اور آمد و رفت سے متعلق طلبہ کی باتوں کو ضرور سننی چاہئے۔ حکومت کو جے ای ای اور نیٹ کے امتحانات منعقد کرنے کا فیصلہ کرنے سے پہلے طلبہ کی بات سننی چاہئے"۔
اس کے ساتھ ہی، کانگریس پارٹی نے بھی اپنے ٹویٹر ہینڈل پر کہا کہ "کورونا وائرس کی وبا کے درمیان نیٹ اور جے ای ای امتحانات لینے کا فیصلہ طلبہ کو کورونا کے سنگین خطرے کی طرف دھکیل رہا ہے۔ طلبہ پر ذہنی دباؤ بڑھتا جارہا ہے۔ مودی حکومت کو طلبہ کی بات سن کر فیصلہ کرنا چاہئے"۔

کانگریس کی ترجمان سوپریہ نے کہا کہ "آج ملک میں جے ای ای اور نیٹ امتحانات منعقد کرنے کے فیصلے پر بحث ہو رہی ہے۔ ایسے بحران کے وقت امتحانات لینے کا مطلب ہے کہ طلبہ کو خطرے میں ڈالنا ہے۔ کیونکہ ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال بد سے بدتر ہوتی ہوگئی ہے"۔

دریں اثناء، جے ای ای -نیٹ امتحانات کو ملتوی کرنے کے مطالبے یہاں وزارت تعلیم کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے یوتھ کانگریس کے صدر سرینواس نے کہا کہ "مودی حکومت لاکھوں طلبہ کی آواز کچلتے ہوئے مودی حکومت کورونا وائرس کی وبا کے دوران جے ای ای-نیٹ امتحانات منعقد کرانے پرآمادہ ہے۔ جب کورونا وائرس سے وزیر اور وزراء اعلی تک محفوظ نہیں ہیں، تو حکومت طلبہ کو کورونا وائرس کے نرغے میں کیوں دھکیل رہی ہے؟"۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.