ETV Bharat / state

کانگریس کے رکن پارلیمان رونیت سے کسانوں کی ہاتھاپائی

کسانوں کا کہنا تھا کہ یہاں سیاسی لوگوں کے لئے کوئی پلیٹ فارم نہیں ہے اور انہیں اپنی سیاست کہیں اور کرنی چاہئے۔

author img

By

Published : Jan 24, 2021, 10:56 PM IST

دہلی کے نزدیک سنگھو بارڈر پر زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے کسانوں نے اتوار کو حمایت دینے پہنچے کانگریس کے رکن پارلیمان رونیت سنگھ بٹو کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور انہیں وہاں سے بھگا دیا۔ اس دوران کسانوں نے بٹو کی کار کو بھی نقصان پہنچایا۔

دراصل وہ یہاں سنگھو بارڈر پر واقع گرو تیغ بہادر کمپلیکس میں کسانوں کی تحریک میں حصہ لینے پہنچے تھے۔ یہاں آتے ہی انہیں کسانوں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔

کسانوں کا کہنا تھا کہ یہاں سیاسی لوگوں کے لئے کوئی پلیٹ فارم نہیں ہے اور انہیں اپنی سیاست کہیں اور کرنی چاہئے۔

اس سلسلے میں دونوں فریقوں کے مابین تنازعہ ہوگیا تو کسانوں نے ان سے ہاتھا پائی شروع کردی۔ بتایا جا رہا ہے کہ رکن پارلیمنٹ کی جانب سے بھی دھکا مکی کی گئی۔ اس ہنگامے کے بیچ ایم پی کی پگڑی بھی اتر گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ' جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کا دور ختم '

کسانوں کا کہنا تھا کہ اب سیاسی لوگوں کی بھی یہی حالت ہوگی۔ کسان انہیں سیاست کے لئے اپنا پلیٹ فارم استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.