ETV Bharat / state

All Party Meeting کانگریس کا مہنگائی، بے روزگاری اورمنی پور کے سلگتے ہوئے مسائل پر پارلیمنٹ میں بحث کا مطالبہ

author img

By

Published : Jul 19, 2023, 6:43 PM IST

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے پہلے حکومت نے بدھ کے روز آل پارٹی میٹنگ بلائی ہے، جس میں اجلاس کی کارروائی بحسن و خوبی چلانے کے لیے مختلف مسائل پر بات چیت کی جائے گی پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس جمعرات سے شروع ہوگا

کانگریس کا مہنگائی، بے روزگاری اورمنی پور کے سلگتے ہوئے مسائل پر پارلیمنٹ میں بحث کا مطالبہ

نئی دہلی: پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس جمعرات سے شروع ہوگا اور 11 اگست تک جاری رہے گا 23 دنوں تک چلنے والے اس اجلاس میں کل 17 نشستیں ہوں گی۔ کل جماعتی اجلاس کے دوران حکومت پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے کام کاج کو یقینی بنانے کے لیے تمام پارٹیوں سے تعاون کی اپیل کرے گی۔

قبل ازیں پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے تمام پارٹیوں پر زور دیا کہ وہ مانسون اجلاس کے دوران قانون سازی کے کام اور دیگر مسائل پر بامعنی بحث میں حصہ لیں۔اطلاعات کے مطابق، 20 جولائی (جمعرات) سے شروع ہونے والے مانسون سیشن میں تقریباً 32 بل پیش کیے جانے کی امید ہے۔ ان مسودہ بل میں فاریسٹ بل اور ڈیٹا پروٹیکشن بل بھی شامل ہیں۔

کانگریس نے بدھ کو یہاں منعقدہ ا آل پارٹی میٹنگ میں مانسون اجلاس میں مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل کے ساتھ منی پور کے سلگتے ہوئے مسائل پر پارلیمنٹ میں بحث کا مطالبہ کیا کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے کل جماعتی میٹنگ میں شرکت کے بعد یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ پارٹی کی جانب سے انہوں نے منی پور کے سلگتے ہوئے مسئلہ پر بحث کرانے اور وزیر اعظم نریندر مودی سے ایوان میں بیان دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ منی پور میں گزشتہ ڈھائی ماہ سے تشدد ہو رہا ہے لیکن وزیر اعظم خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ منی پور کے مسئلہ پر جمعرات کو ایوان میں تحریک التوا پیش کریں گے۔

مسٹر ادھیر رنجن نے کہا کہ ملک کے کئی حصے سیلاب کی زد میں ہیں، اس لیے انہوں نے ایوان میں اس معاملے پر بحث کرانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریل حادثہ، بے روزگاری اور مہنگائی کے مسئلہ پر بھی بحث کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایوان میں ہندوستان کے وفاقی ڈھانچے پر بحث کرانے کی ضرورت ہے۔ مسٹر ادھیر رنجن نے کہا کہ ہند، چین سرحدی تنازعہ اور چین کے ساتھ تجارت کے سلسلے میں بھی بحث کرانے کا انہوں نے مطالبہ کیا۔

مسٹر ادھیر رنجن نے کہا کہ ایوان کو خوش اسلوبی سے چلانے کے لیے حکمران جماعت کو لبرل اور اپوزیشن کو بولنے کا موقع د یا جانا چاہیے۔خیال رہے کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں آل پارٹی میٹنگ ہوئی، جس میں پارلیمانی امور کے وزیر ارجن رام میگھوال ، پرہلاد جوشی، مرلی دھرن، کانگریس کے ادھیر رنجن چودھری، جے رام رمیش اور پرمود تیواری، اپنا دل کی انوپریہ پٹیل، رام گوپال یادو، اے آئی اے ڈی ایم کے کے تھمبی دورائی، عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ، راشٹریہ جنتا دل کے اے ڈی سنگھ، آر ایس پی کے این کے پریم چندرن، جنتا دل (یونائیٹڈ) کے راجیو رنجن سنگھ اور سماج وادی پارٹی و دیگر جماعتوں کے لیڈروں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:INDIA vs Bharat 'انڈیا' پر سوال اٹھانے والے دراصل بھارت کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، کانگریس کا بی جے پی کو جواب

واضح رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی قومی جمہوری محاذ (این ڈی اے) نے منگل کے روز قومی دارالحکومت دہلی میں 39 پارٹیوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ دوسری طرف 26 پارٹیوں کے ساتھ اپوزیشن نے بنگلور میں دو روزہ میٹنگ کی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.