نئی دہلی: کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی کو ہلکے بخار کی وجہ سے دہلی کے سر گنگارام اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سونیا گاندھی ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں اور فی الحال سونیا گاندھی کی طبیعت مستحکم ہے۔ گزشتہ سال کووڈ-19 سے متعلق صحت کے مسائل کے سبب سونیا گاندھی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اس خبر نے ہی ان کی تیزی سے گرتی صحت کی قیاس آرائیوں کے ساتھ ایک ہلچل مچا دی تھی۔
سونیا گاندھی کے اسپتال میں داخل ہونے کی مزید تفصیلات نہ ہونے کے سبب پارٹی کے ٹویٹ نے ان کے پیروکاروں اور حامیوں میں سونیا گاندھی کی صحت کے بارے میں تجسس اور تشویش پیدا ہوگئی ہے۔ حالیہ برسوں میں سونیا گاندھی نے صحت کے مسائل سے نمٹنے کے لیے کئی بار امریکہ کا سفر کیا ہے۔
مزید پڑھیں: سونیا گاندھی دہلی کے گنگارام اسپتال میں داخل
اس سے پہلے کانگریس رہنما سونیا گاندھی کو وائرل سانس کے انفیکشن کے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے حال ہی میں یکم ستمبر کو ممبئی میں ہونے والی اپوزیشن اتحاد انڈیا کی میٹنگ میں شرکت کی تھی۔ جہاں 2024 کے عام انتخابات کے لئے اپوزیشن اتحاد کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں کئی اہم امور پر فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔