ETV Bharat / state

New Parliament Building پارلیمنٹ انا کی اینٹوں سے نہیں بلکہ آئینی اقدار سے بنتی ہے، راہل - نئے پارلیمنٹ کا افتتاح

راہل گاندھی نے کہا کہ صدر دروپدی مرمو کے ذریعہ نئے پارلیمنٹ کا افتتاح نہ کرانا اور انہیں تقریب میں مدعو نہ کرنا ملک کے اعلیٰ ترین آئینی عہدے کی توہین ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارلیمنٹ انا کی اینٹ سے نہیں بلکہ آئینی اقدار سے بنتی ہے۔

پارلیمنٹ انا کی اینٹوں سے نہیں بلکہ آئینی اقدار سے بنتی ہے، راہل

author img

By

Published : May 24, 2023, 5:25 PM IST

نئی دہلی: نئے پارلیمنٹ کے افتتاح کو لے کر تنازع بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بدھ کے روز کہا کہ صدر دروپدی مرمو کا افتتاح نہ کرنا اور انہیں تقریب میں مدعو نہ کرنا ملک کے اعلیٰ ترین آئینی عہدے کی توہین ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارلیمنٹ انا کی اینٹ سے نہیں بلکہ آئینی اقدار سے بنتی ہے۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ نہ صدر کو پارلیمنٹ کا افتتاح کرنا اور نہ ہی انہیں تقریب میں مدعو کرنا - یہ ملک کے اعلیٰ ترین آئینی عہدے کی توہین ہے۔ پارلیمنٹ انا کی اینٹ سے نہیں آئینی اقدار سے بنتی ہے۔

  • राष्ट्रपति से संसद का उद्घाटन न करवाना और न ही उन्हें समारोह में बुलाना - यह देश के सर्वोच्च संवैधानिक पद का अपमान है।

    संसद अहंकार की ईंटों से नहीं, संवैधानिक मूल्यों से बनती है।

    — Rahul Gandhi (@RahulGandhi) May 24, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وہیں کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ٹویٹ کیا کہ پارلیمنٹ میں 'جمہوریت' کی شہنائی بجنی چاہیے، لیکن جب سے خود ساختہ وشوا گرو آئے ہیں، 'ایک تنتر' کی توپ چلائی جا رہی ہے۔عمارت نہیں نیت بدلو !۔ بدھ کے روز حزب اختلاف کی 19 جماعتوں نے اعلان کیا کہ وہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب کا اجتماعی طور پر بائیکاٹ کریں گی کیونکہ اس حکومت کے دور میں پارلیمنٹ سے جمہوریت کی روح کو ختم کر دیا گیا ہے اور صدر کو تقریب سے دور رکھنا 'غیر مہذب' ہے۔

ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ صدر دروپدی مرمو کا افتتاحی تقریب کو نظرانداز کرنا اور وزیر اعظم نریندر مودی کا پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کرنے کا فیصلہ جمہوریت پر براہ راست حملہ ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 28 مئی کو پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گے۔ اس سے پہلے کانگریس سمیت 19 اپوزیشن پارٹیوں نے اس پروگرام سے فاصلہ رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی ٹی ڈی پی اور وائی ایس آر سی پی نے پروگرام میں شرکت کرنے کی بات کہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: New Parliament Building کانگریس سمیت 19 اپوزیشن پارٹیوں نے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاحی پروگرام کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.