ETV Bharat / state

Cross Border Row غیر ملکی طاقتوں کے کنٹرول میں کون ہیں؟ کانگریس کا سوال - کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش

کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے چین کی سرحد پر خلاف ورزیوں اور دیگر امور پر وزیراعظم مودی پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔ Cross Border Tension between India and China

Congress takes swipe at Modi
Congress takes swipe at Modi
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 7, 2023, 7:09 AM IST

نئی دہلی: کانگریس نے جمعہ کو چین کے معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے پوچھا کہ "غیر ملکی طاقتوں کے کنٹرول میں کون ہے"۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ وزیراعظم مودی 20 مرتبہ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کرچکے، سرحد پار سے ہونے والی خلاف ورزیوں پر چین کو کلین چٹ دے دی گئی، اور پی ایم کیئرز فنڈ کو چینی کمپنیوں سے کروڑوں کے عطیات لینے کی اجازت دی بھی دی گئی۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے مودی اور شی جن پنگ کے درمیان ملاقاتوں اور سابرمتی ندی کے کنارے پر جھولے کی ویڈیو بھی جاری کی۔ جے رام رمیش نے ایکس پر کہا کہ "وزیراعظم مودی شی جن پنگ سے 20 بار ملاقات کر چکے ہیں، جس میں ان کے ساتھ جھولے پر بیٹھنا بھی شامل ہے۔ مودی نے 19 جون 2020 کو سرحدی خلاف ورزیوں کے معاملے پر چین کو عوامی طور پر کلین چٹ دے دی''۔

کانگریس رہنما جے رام رمیش نے پوچھا کہ " وزیر اعظم مودی کے قریبی دوست کے پاس ایک چینی نیشنل انڈرٹیکنگ منی لانڈرنگ اور فنڈز کی راؤنڈ ٹرپنگ ہے۔ تو واقعی غیر ملکی طاقتوں کے کنٹرول میں کون ہے"۔ جے رام رمیش نے مزید کہا کہ کانگریس چین کے ساتھ سرحدی معاملے سے نمٹنے اور سرحد پر چینی خلاف ورزیوں کو لے کر بی جے پی حکومت اور مودی کو نشانہ بنا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: منی پور میں تشدد پر وزیر اعظم نریندر مودی خاموش ہیں، کانگریس

واضح رہے کہ چین کی جانب سے سرحدی علاقوں میں خلاف ورزیوں پر کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیاں مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتی آرہی ہے۔ چین کی جانب سے سرحدی تنازع کو کئی مرتبہ پارلیمنٹ میں اٹھایا گیا اور اس معاملے پر مودی حکومت کی خاموشی پر مختلف سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.