دارالحکومت دہلی کے شاہین باغ سے متصل کالندی کنج کے قریب واقع روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپوں کو مسمار کیے جانے کے بعد پناہ گزین، در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے رضاکارانہ تنظیموں اور سیاسی رہنماؤں کو ان کے پاس جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے جبکہ کانگریس کے رہنما آصف محمد خان نے روہنگائی پناہ گزینوں کے پاس اپنی جانب سے امداد پہنچائی اور بھوکے پیاسے افراد میں غذائی پیکٹس تقسیم کئے گئے۔ روہنگیا معاملہ پر انتظامیہ کے رویہ کی مقامی افراد نے مذمت کی ہے۔
آصف محمد خان کی ہدایت پر کانگریس رکن عبدالوہاب ملک کی قیادت میں دیگر اراکین محسن خان، سلمان ملک اور جعفر انصاری نے روہنگیا پناہ گزین کیمپ پہنچ کر متاثرین میں امداد تقسیم کی اور آگے بھی ہرممکن مدد فراہم کرنے کا پناہ گزینوں کو یقین دلایا۔
مزید پڑھیں:
rohingya refugee: روہنگیا پناہ گزین خاتون کی موت، لاش دینے کا مطالبہ
اس موقع پر روہنگیا پناہ گزینوں نے بتایا کہ وہ جس مقام پر عبادت کیا کرتے تھے اسے بھی مسمار کردیا گیا۔