ETV Bharat / state

'مودی حکومت میں عوام کو پریشانیاں ہی ملیں' - متنازعہ قوانین پارلیمنٹ سے پاس کرائے

اشوک جین نے مودی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت شہریت ترمیمی قانون اور اب کسان مخالف قوانین لاکر کسانوں کو سڑکوں پر لاکھڑا کردیا ہے اس سے یہ صاف ظاہر ہو گیا کہ یہ حکومت عوام کے لیے نہیں بلکہ سرمایہ کاروں کے لیے کام کرتی ہے۔

'مودی حکومت میں عوام کو پریشانیاں ہی ملی'

author img

By

Published : Jan 9, 2021, 10:59 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے جب سے اقتدار سنبھالا ہے تب سے ہی ملک کے مختلف حصوں میں ان کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

یہ اس لیے نہیں کہ لوگ انہیں پسند نہیں کرتے بلکہ اس لیے کہ حکمران جماعت نے متنازع قوانین پارلیمنٹ سے پاس کرائے ہیں۔

'مودی حکومت میں عوام کو پریشانیاں ہی ملی'

اس کی تازہ مثال زرعی قوانین ہیں جس میں کسانوں کو بغیر اعتماد میں لیے قوانین پاس کرائے گئے۔ اسی بات پر کانگریس کے سینیئر رہنما اشوک جین نے نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ جب سے مودی حکومت نے اقتدار سنبھالا ہے تب سے ہی ملک کا ہر باشندہ پریشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے بجائے نوٹ بندی اور جی ایس ٹی جیسے غلط اقدامات نے ملک کی معاشی حالت کا بیڑا غرق کردیا ہے۔

مودی حکومت اتنے میں ہی نہیں رکی اس کے بعد شہریت ترمیمی قانون اور اب کسان مخالف قوانین سے یہ صاف ظاہر ہو گیا کہ یہ حکومت عوام کے لیے نہیں بلکہ سرمایہ کاروں کے لیے کام کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مدھیہ پردیش میں مبینہ لو جہاد قانون باضابطہ نافذ

اشوک جین نے مزید کہا کہ کانگریس نے وقتا فوقتاً ملک کے کمزور طبقہ کی آواز بلند کرنے کی کوشش کی ہے اور ہمیشہ کرتی رہے گی۔ انہوں نے حکمران جماعت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر مودی حکومت نے جلد از جلد کسان مخالف قوانین کو واپس نہیں لیا تو کانگریس کے کارکنان ان کے خلاف ملکی سطح پر احتجاج کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.