کانگریس کے ترجمان راجیو شکلا نے جمعہ کو پریس کانفرنس میں کہا کہ ای وی ایم کے حوالہ سے قومی سطح پر کارروائی ہونی چاہیے اور اس معاملہ پر پالیسی ساز فیصلہ ہونے چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اس تناظر میں مشترکہ پارلیمانی کمیٹی جے پی سی کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ کچھ لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ اب ایسا نہیں ہونے والا ہے، لہٰذا الیکشن کمیشن کو اس بارے میں سوچنا چاہیے۔
شکلا نے کہا کہ آسام میں کل جو کچھ ہوا وہ بہت چونکانے والا ہے۔ وہاں پتھارکنڈی اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار کرشیندو پال کی کار سے ای وی ایم مشین نکلی۔ یہ الیکشن کمیشن کی ہدایت نامہ کے تحت ہے کہ لوگوں کو اعتماد میں لیے بغیر اور سیکورٹی کے بغیر کسی بھی ای وی ایم کو ادھر سے ادھر سے منتقل کیا جانا چاہئے، لیکن یہاں ای وی ایم بی جے پی امیدوار کی گاڑی میں رکھے ہوئے ہیں۔ یہ تشویشناک ہے اور کمیشن کو اس کے بارے میں سوچنا چاہیے۔
یو این آئی