ETV Bharat / state

Congress Reaction on Fake Video: چینل نے غلطی تسلیم کی، بی جے پی لیڈروں کو بھی معافی مانگنی چاہئے، کانگریس - کانگریس ترجمان پون کھیرا

کانگریس کے سینیئر رہنما راہل گاندھی کی ویڈیو کو توڑ مروڑ کے شئیر کرنے کے معاملے میں کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے کہا کہ 'جس نیوز چینل نے راہُل گاندھی کی غلط ویڈیو (ایڈیٹ کی ہوئی) چلائی تھی اس ٹی وی نیوز چینل نے معافی مانگ لی ہے لیکن اس ویڈیو کی تشہیر کرنے والے لیڈروں کو بھی معافی مانگنی چاہیے ورنہ انہیں عدالتوں میں جانا پڑے گا Rahul Gandhi Fake Video Issue۔

Congress Party on Fake Video
Congress Party on Fake Video
author img

By

Published : Jul 3, 2022, 5:56 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ پارٹی کے سابق صدر راہُل گاندھی Rahul Gandhi کی شبیہ کو خراب کرنے کے لئے فرضی ویڈیو Fake video Rahul Gandhi نشر کرنے والے ٹی وی نیوز چینل نے معافی مانگ لی ہے لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کے جن رہنماؤں نے اس ویڈیو کو فارورڈ کیا ہے انہیں معافی مانگنی چاہئے۔ بصورت دیگر اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی The channel acknowledged the error, BJP leaders should also apologize, Congress۔

کانگریس ترجمان پون کھیڑا Congress spokesperson Pawan Khera نے اتوار کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ اس فرضی ویڈیو کے ذریعے راہُل گاندھی کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ خبر کے ساتھ ویڈیو نشر کرنے والے ٹی وی چینل نے معافی مانگ لی ہے لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر اس ملک میں اب بھی جھوٹ بول رہے ہیں۔ اس ویڈیو کی تشہیر کرنے والے لیڈروں کو بھی بروقت معافی مانگنی چاہیے ورنہ انہیں عدالتوں میں جانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ یہ فرضی ویڈیو بی جے پی رہنما ہرش وردھن راٹھوڑ نے بھی شیئر کی ہے جو مرکزی حکومت میں اطلاعات و نشریات کے وزیر رہ چکے ہیں۔ پارٹی کے ان لیڈروں نے یہ کام سوچ سمجھ کر کیا ہے اور اب انہیں اس حرکت پر معافی مانگنی پڑے گی۔

مزید پڑھیں:

کانگریس ترجمان نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک شخص کے خلاف راجستھان میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کچھ دوسرے چینلز کو بھی نوٹس دیا گیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کانگریس لیڈر کی شبیہ کو خراب کرنے کی ایسی کوشش کی گئی تو ایسا کرنے والوں کی کئی نسلوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔
یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.