ETV Bharat / state

کانگریس کا دہلی تشدد کے مجرموں کے خلاف شدید کاروائی کا مطالبہ

کانگریس نے دہلی اور ملک کے عوام سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی بنائے رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے منگل کے روز کہا کہ وحشیانہ فسادات کے خاطیوں اور اصلی مجرموں، تشدد پسند عناصر اور انہیں مشتعل کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جانی چاہیے۔

کانگریس کا دہلی تشدد کے مجرموں کے خلاف شدید کاروائی کا مطالبہ
کانگریس کا دہلی تشدد کے مجرموں کے خلاف شدید کاروائی کا مطالبہ
author img

By

Published : Feb 25, 2020, 10:01 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 2:05 PM IST

کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'دارالحکومت نئی دہلی میں بے حساب اور اندھادھند تشدد، آگ زنی، پتھراؤ اور قتل کے متعدد واقعات نے ملک کا سینہ چھلنی کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت دہلی کے کئی حصوں میں تشدد ہی تشدد ہے اور یہ کسی کو بھی منظور نہیں ہے۔

کانگریس تشدد میں مارے گئے ہیڈکانسٹیبل رتن لال اور چار دیگر شہریویں کی موت پر شدید افسوس اور تکلیف اور پسماندگان کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ پارٹی دہلی پولیس کے ڈپٹی کمشنرامت شرما اور 100 سے زیادہ زخمی افراد کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں پر حملہ کرنا قابل مذمت ہے اور اس کے مجرموں کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے۔

کانگریس کے رہنما نے کہا کہ 'کچھ فرقہ پرست طاقتیں اپنے سیاسی مفاد کے لیے گذشتہ کافی وقت سے سماج کو تقسیم کرنے اور مذہب کی بنیاد پر پولرائیزیشن کرنے کی سازش کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'کانگریس دہلی اور ملک کے عوام سے فرقہ وارانہ یکجہتی قائم رکھنے اور ملک کو مذہبی خطوط پر تقسیم کرنے والی فرقہ پرست طاقتوں کے ناپاک منصوبوں کو ناکام کرنے کی اپیل کرتی ہے۔ پارٹی ان وحشی فسادیوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 2:05 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.