ETV Bharat / state

Sir Syed 125th birth anniversary سر سید نے دقیانوسی فکر کو خارج کرکے جدید تعلیم کو فروغ دیا: کوثر جہاں

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 18, 2023, 5:22 PM IST

ہندوستان میں دانشوری کی روایت میں سر سید احمد خان کو ایک منفرد اور واحد شخصیت تھے جن کی فکر و عمل کا دائرہ ہماری معاشرتی زندگی کے مختلف شعبوں پر پھیلا ہوا ہے۔ Conducting a seminar on occasion of the 125th birthday of Sir Syed Ahmed Khan

سر سید نے دقیانوسی فکر کو خارج کرکے جدید تعلیم کو فروغ دیا: کوثر جہاں

دہلی: ہندوستان میں دانشوری کی روایت میں سر سید احمد خان کو ایک منفرد اور واحد شخصیت تھے جن کی فکر و عمل کا دائرہ ہماری معاشرتی زندگی کے مختلف شعبوں پر پھیلا ہوا ہے۔ قوم و ملت کی اصلاحی مشن کی تاریخ میں ایسی شخصیات بہت کم ہیں جنہوں نے اپنی قوم کی ہما جہت اصلاح اور ترویج و ترقی کے لیے کام کیا ہو۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر اختر الواسع نے دہلی کے معیاناز اور مصلح قوم سر سید احمد خان کے یوم پیدائش کی مناسبت سے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی سٹاف ویلفیئر اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ اور مشن ایجوکیشن کے زیر اہتمام غالب انسٹیٹیوٹ کے اشتراک سے ایوان غالب میں سر سید کے یادگاری خطبہ کے دوران کیا اس سیمینار کا عنوان ہندوستان میں دانشوری کی روایت اور سر سید رکھا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سر سید کی انفرادیت اور خصوصیت یہ ہے کہ انہوں نے ہندوستانی مسلمانوں کی مختلف شعبہ حیات میں اصلاح اور کامیابی کے لیے رہنمائی اور اپنی دانشورانہ بصیرت سے قوم و ملت کو تعلیمی تہذیبی و تمدنی مذہبی سیاسی ادبی اور پیشہ ورانہ طور پر بہتر سے بہتر اور دنیا کی مہذب قوم کی صف میں لانے کی طرف مہمیز کیا اور بجا طور پر تعلیمی ترقی کو تمام تر سرخروئی کا ذریعہ اور وسیلہ قرار دیا۔ چنانچہ جہاں سر سید نے علی گڑھ میں 1875 میں مدرسۃ العلوم قائم کیا جو بعد میں محمڈن اینگلو اورینٹل کالج اور اب علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی شکل میں ہندوستان کی ایک عظیم یونیورسٹی سے معروف ہے۔

سرسید کے یادگاری خطبہ میں مہمان خصوصی کے طور پر دہلی سٹیٹ حج کمیٹی کے چیئر پرسن کوثر جہان نے شرکت کرتے ہوئے سر سید جیسی قابل تقلید شخصیت پر اس پروگرام کے انعقاد کے لیے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ سر سید نے دقیانوسی خیالات کو خارج کرتے ہوئے جدید تعلیم کے فروغ کے لیے توجہ دلائی، ہندوستان کی موجودہ حکومت نے مسلم سماج میں تعلیم کی مساوی مواقع کی فراہمی اور مسلم خواتین کے اختیارات دہی کے ذریعے مزید تقویت بخشی ہے اور نریندر مودی آزاد ہندوستان کے پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے ہندوستانی مسلم نوجوانوں کے لیے ایک ہاتھ میں قرآن اور دوسرے ہاتھ میں لیپ ٹاپ ہونے کا نعرہ پیش کیا۔

اس پروگرام کی ابتدا معروف شاعر متین امروہوی نے اس خاص موقع پر سید کی شان میں تحریر کردہ قطع اور ایک نظم پیش کی جبکہ دہلی سٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو افیسر اشفاق احمد عارفی نے ٹرسٹ کے قیام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ چونکہ سر سید احمد خان اسی فصیل بند شہر دہلی کے فرزند تھے اگرچہ ان کا میدان عمل پورا ملک خصوصا علی گڑھ رہا لیکن انہوں نے اس سرزمین دہلی میں انکھیں کھولی یہیں پیدا ہوئے اور پرورش پائی اس لیے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے اسٹاف ویلفیئر اینڈ چیری ٹیبل ٹرسٹ نے سرسید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اس یادگار خطبے کا سلسلہ شروع کیا ہے جو انشاءاللہ ائندہ ہر سال منعقد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: Symposia and Hands جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ’کرینٹ ایرا ان بایوانفارمیٹکس ‘ کے عنوان سے دو روزہ سمپوزیم کا انعقاد

وہیں مشن ایجوکیشن کے صدر شفیع دہلوی نے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ہر برس سر سید کی یوم پیدائش کے موقع پر اسی طرح کی تقریب منعقد کرتے آرہے ہیں ان کا مقصد مسلمانوں میں تعلیم کے تئیں بیداری پیدا کرنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.