ETV Bharat / state

Tribute to Maulana Yusuf Islahi: 'مولانا یوسف اصلاحی کے کارناموں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا'

author img

By

Published : Dec 28, 2021, 7:47 PM IST

مولانا یوسف اصلاحی کے صاحب زادے سلمان سعد نے کہا کہ ان کے والد کافی مشفق تھے۔ ان کی شفقت سے وہ محروم ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا یوسف اصلاحی Maulana Yusuf Islahi نے قرآن کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیا تھا اور ہمیشہ قرآن پڑھنے کی تلقین کرتے تھے، بستر مرگ پر بھی قرآن کو نہیں چھوڑا اور آخری سانس تک قرآن کی تلاوت کرتے رہے۔

مولانا یوسف اصلاحی کے کارناموں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا: مقررین

عالمی شہرت یافتہ معروف عالم دین اور تحریک اسلامی کے قائد مولانا یوسف اصلاحی کے سانحہ ارتحال پر انڈین مسلم انٹلیکچیول فورم کے زیر اہتمام ابوالفضل کے ہوٹل ریور ویو میں Condolence on Maulana Yusuf Islahi Death ایک تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں مذہبی، ملی سماجی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی اور مولانا مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ویڈیو

اس موقع پر صدارتی خطاب میں مولانا آزاد نیشنل اوپن یونیورسٹی جودھ پور کے سابق وائس چانسلر اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پروفیسر اختر الواسع نے کہاکہ مولانا یوسف اصلاحی پایہ کے عالم دین تھے۔ انہوں نے جو تصانیف کی وہ انسانوں کےلیے مشعل راہ ہیں۔ اشرف علی تھانوی کی تصنیف بہشتی زیور کے بعد مولانا یوسف اصلاحی کی کتاب ’آداب زندگی ‘ اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ مولانا مرحوم کا قائم کردہ ادارہ جامعۃ الصالحات سے ہزاروں لڑکیاں فیضیاب ہوچکی ہیں اور معلمہ بن کر اپنے اپنے علاقے میں دین وتبلیغ کے خدمات انجام دی رہی ہیں۔

جماعت اسلامی ہند کے امیر مولانا سعادت اللہ حسینی نے مولانا یوسف اصلاحی کے جماعت کے ساتھ لگاؤ کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ وہ جماعت اسلامی کے سرگرم رکن تھے۔ انہوں نے جماعت اسلامی کو بیرون ممالک تک تعارف کرایا۔ مولانا مرحوم نے دین وتبلیغ کے لیے جو کام کیا ہے اسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔ مولانا یوسف اصلاحی نے جامعۃ الصالحات مدرسہ قائم کرکے لڑکیوں کے اندر دینی تعلیم دینے کا راستہ ہموار کیا۔'

انڈین مسلم انٹلیکچول فورم کے سربراہ کلیم الحفیظ نے مولانا یوسف اصلاحی کی حیات وخدمات پرروشنی ڈالی اور کہاکہ مولانا یوسف اصلاحی ان کے استاذ تھے۔ انہوں نے کہاکہ مولانا نے اپنی پوری زندگی دین کی تبلیغ کے لیے وقف کردی تھی۔'

مولانا یوسف اصلاحی کے صاحب زادے سلمان سعد نے کہاکہ ان کے والد کافی شفیق تھے۔ ان کی شفاقت سے آج وہ محروم ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مولانا یوسف اصلاحی نے اپنا اوڑھنا بچھونا قرآن کو بنالیا تھا اور ہمیشہ قرآن پڑھنے کی تلقین کرتے تھے، بستر مرگ پر بھی قرآن کو نہیں چھوڑا اور آخری سانس تک قرآن کی تلاوت کرتے رہے۔

اس موقع پر مظفرحسین غزالی نے مولانا مرحوم سے لگاؤ پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر معروف ایڈووکیٹ اصغر نے شعر پڑھ کر مولانایوسف اصلاحی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آخر میں جماعت اسلامی کے سرگرم رہنما انجینئر اسلم کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.