ETV Bharat / state

DSSSB Teacher Recruitment: ڈی ایس ایس ایس بی میں دونوں سیکشن پاس کرنے کی شرط ختم - دہلی سب آرڈینیٹ سروس سلیکشن بورڈ

ڈی ایس ایس ایس بی نے انتخاب کے لیے دو سیکشن میں کامیابی کی شرط کو ختم کر دیا جس کے بعد امیدواروں میں خوشی دیکھی جارہی ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ان امیدواروں سے بھی بات کی جنہوں نے ڈی ایس ایس ایس بی کا امتحان دیا تھا اور ان کے نمبر کوالیفائی معیار سے زیادہ تھے لیکن اس کے باوجود ان کا انتخاب نہیں کیا گیا تھا۔ DSSSB Teacher Recruitment

DSSSB Teacher Recruitment
دہلی اقلیتی کمیشن کے رکن اے پی ایس بندرا
author img

By

Published : Aug 3, 2022, 4:28 PM IST

دہلی: دہلی سب آرڈینیٹ سروس سلیکشن بورڈ Delhi Subordinate Services Selection Board کی جانب سے اردو، پنجابی اور سنسکرت کے اساتذہ کی تقرری سے متعلق طریقہ کار میں بڑی تبدیلی کی ہے۔ دراصل پہلے اردو، پنجابی اور سنسکرت کے لیے امیدواروں کو دو امتحان دینے ہوتے تھے اور دونوں میں انہیں پاس ہونا لازمی شرط تھی لیکن اب دونوں سیکشن میں الگ الگ سے کامیاب ہونا لازمی نہیں ہے۔

دہلی اقلیتی کمیشن کے رکن اے پی ایس بندرا

دہلی اقلیتی کمیشن کے رکن اے پی ایس بندرا نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ انہیں متعدد ایسی شکایات موصول ہوئی تھیں جس میں امیدواروں کے نمبر کوالیفائنگ نمبروں سے زیادہ تھے لیکن اس کے باوجود بھی ان کا انتخاب نہیں ہو سکا تھا۔ دہلی اقلیتی کمیشن نے اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیا اور محکمہ تعلیم کو خط لکھ کر اس شرط کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا جس کے بعد اب یہ شرط ختم کر دی گئی ہے۔ Delhi Minority Commission

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ان امیدواروں سے بھی بات کی جنہوں نے ڈی ایس ایس ایس بی کا امتحان دیا تھا اور ان کے نمبر کوالیفائی معیار سے زیادہ تھے لیکن اس کے باوجود ان کا انتخاب نہیں کیا گیا تھا۔ اردو ٹیچر کے لیے امتحان دینے والے امیدوار عبدل نے بتایا کہ انہوں نے ڈی ایس ایس ایس بی کے امتحان میں 95 نمبر حاصل کیے تھے جبکہ کامیاب امیدوار کے لیے محض 80 نمبر حاصل کرنا لازمی تھا چونکہ ان کے دونوں سیکشن میں الگ الگ 40 نمبر نہیں تھے اس لیے وہ منتخب نہیں ہو سکے۔

اب جب کہ یہ شرط ختم کر دی گئی ہے تو امیدواروں کا کہنا ہے کہ انہیں بھی اس نئے سرکولر کے تحت راحت دی جائے کیونکہ اگر ابھی انہیں راحت نہیں ملتی تو اگلی بار وہ امتحان میں نہیں بیٹھ سکتے کیونکہ تمام امیدوار ڈی ایس ایس ایس بی کرائیٹیریا کی عمر کے آخری مرحلے میں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.