وزیر اعظم نریندرمودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی آج یہاں ہوئی میٹنگ میں اس آرڈی ننس کو منظوری دی گئی۔
میٹنگ کے بعد وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ای سگریٹ کی مینوفیکچرنگ‘ ایکسپورٹ امپورٹ‘ نقل و حمل اور تقسیم کرنے پر فوری طور پر پابندی عائد کرنے کے لئے آرڈ ی ننس لایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پارلیمنٹ کے اگلے اجلاس میں اس سلسلے میں بل پیش کیا جائے گا۔
محترمہ سیتارمن نے بتایا کہ ملک میں ای سگریٹ کی مینوفیکچرنگ نہیں ہوتی اور یہاں فروخت ہونے والی تمام ای سگریٹ درآمد کی جاتی ہے۔ اس وقت ملک میں 150 سے زیادہ فلیور میں 400سے زیادہ برانڈ کے ای سگریٹ فروخت ہورہے ہیں۔ یہ بے بوہوتے ہیں اور اس لئے،پیسیو اسموکر‘ کو پتہ بھی نہیں چلتا اور اس کے جسم میں بھی بڑی مقدار میں نکوٹین پہنچتا رہتا ہے۔