ٹویٹر پر مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے خلاف دہلی کے ایک وکیل نے پولیس کو شکایت کی ہے، اس شکایت میں انہوں نے ٹویٹر ہینڈل چلانے والے شخص کے ساتھ ٹویٹر کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے حالانکہ اس معاملہ میں ٹویٹر کے ذریعہ ٹویٹر ہینڈل کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
پولیس اسٹیشن میں وکیل ادتیہ سنگھ دیشوال کی جانب سے شکایت درج کرائی گئی ہے۔
ٹول کٹ معاملہ: دہلی پولیس کا اسپیشل سیل ٹویٹر کے دفتر پہنچا
حال ہی میں انہوں نے ٹویٹر پر ہندی دیوی دیوتاوں کا کارٹون دیکھا جو ایک تویٹر ہینڈل سے ٹویٹ کیا گیا تھا جس کے بعد اس ٹویٹر ہینڈل پر کئی ایسی تصاویر ڈالی گئی تھیں جس میں مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔
وکیل نے اپنی شکایت میں کہا کہ انہوں نے بذات خود اس کی تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ ارمین نوابی سمیت دو ٹویٹر اکاونٹ کو اکتوبر 2020 میں ٹویٹر نے بند کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ ٹویٹر پر یہ تصاویر ماہ جون میں ڈالی گئی تھی، فی الحال پورے معاملہ کی شکایت دہلی پولیس سے کی گئی ہے جس کی تفتیش جاری ہے