سیکٹر 14 اے نوئیڈا کے داخلی راستے پر دہلی سے آنے والا راستہ کسانوں اور پولیس کے مابین معاہدے کے بعد کھول دیا گیا ہے۔
نوئیڈا اور دہلی سے دہلی-نوئیڈا لنک روڈ پر آنے والی سڑک کسانوں کے مظاہرے کی وجہ سے بند کردی گئی تھیں۔
دہلی سے آنے والی گاڑیاں نوئیڈا آئیں گی۔ جبکہ دہلی جانے والا راستہ بدستور سیل ہے ۔پولیس نے ٹریفک کو معمول بناتے ہوئے رکاوٹیں ہٹا دیں، موقع پر پولیس کی ایک بڑی تعداد تعینات ہے۔
دہلی-نوئیڈا لنک روڈ کا ایک حصہ کھولنے سے ہزاروں گاڑی والوں اور مسافروں کو بڑی راحت ملی ہے۔ اب لوگوں کو دہلی سے نوئیڈا آنے کی زحمت نہیں اٹھانا ہوگی۔ نیز، جام سے بھی راحت ملنے کی امید ہے۔